پچھلے کئی دنوں سے دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعات المدینہ بوائز میں طلبہ کرام کی ایک تعداد رات بھر میں قرآن پاک پڑھنے کی سعادت حاصل کررہی ہے۔23 جنوری 2021ء کی شب ہونے والے مدنی مذاکرے میں قرآن پاک پڑھنے والے طلبہ کرام کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی گئی جس پر امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے قران پاک مکمل کرنے والے طلبہ کرام کو مبارک باد پیش کی اور انہیں مدنی پھول بیان کرتے ہوئے اپنی دعاؤں سے نوازا۔

قرآن پاک پڑھنے والے طلبہ کرام کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا کہنا تھا کہ جامعۃا لمدینہ بوائز میں ایک رات میں مکمل قرآن پاک پڑھنے والے طلبۂ کرام کی تعداد412، تین دن میں قرآن پاک ختم کرنے والے طلبۂ کرا م کی تعداد 142، روزانہ ایک منزل قرآن پاک پڑھنے والوں کی تعداد 202 جبکہ 4 ہزار 385 طلبہ روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔