23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃالمدینہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد
میں قائم جامعۃ المدینہ میں عرسِ اعلیٰ
حضرت رحمۃ اللہ علیہ و تقسیمِ انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ و طلبہ ٔ کرام سمیت نگران مجلس شعبۃ الامتحان جامعۃالمدینہ
اور رکن کابینہ چشتی جامعات المدینہ نے
شرکت کی۔ نگران مجلس تعلیمی امور نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو علم کی فضیلت
و اہمیت سے متعلق نکات دئیے۔ اجتماع میں جامعۃ المدینہ کے سالانہ امتحان میں پوزیشن لینے والے اسلامی
بھائیوں کو تحائف بھی دئیے گئے۔(رپورٹ،ناظم
مرکزی جامعۃالمدینہ فیضان مدینہ فیصل آباد)