علم کے متلاشی افراد کی علمی پیاس بجھانے کے لئے
دعوتِ اسلامی نے ملک بھر بلکہ دنیا کے
بیشتر ممالک میں دینی درسگاہیں قائم کر
رکھی ہیں، جہاں ہزاروں طلبائے کرام علمِ
دین کی روشنی حاصل کرتے اور معاشرے میں
پائے جانے والے جہالت کے اندھیرے کو مٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔ دعوتِ
اسلامی کے تحت چلنے والی ان دینی درسگاہوں کو جامعات المدینہ کہا جاتا ہے۔ ان
جامعات میں ایک جامعۃالمدینہ موڑ ایمن آباد گوجرانوالہ زون پنجاب میں بھی واقع ہے،
جہاں درجنوں طلبہ بڑی لگن سے علم دین حاصل کررہے ہیں۔پچھلے دنوں رکن گوجرانوالہ
زون نے وہاں کا دورہ کیا اور طلبۂ کرام کے درمیان مد نی حلقہ لگایا۔ مدنی حلقے
میں رکنِ زون نے طلبہ سے دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کرنے کے متعلق بات چیت کی اور ان
کے درمیان مدنی کاموں کی ذمہ داریاں بھی
تقسیم کیں۔ (رپورٹ: محمد شہباز
عطاری مدنی، مجلس جامعۃ المدینہ)