1 جمادی الاخر, 1446 ہجری
جامعۃ المدینہ کا افتتاح
5 years ago
دنیا بھر میں دینِ
اسلام کی خدمت مشغول عاشقانِ رسول کی مدنی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب کے شہر گجر خان کے اطراف دولتالہ میں ”جامعۃ المدینہ“ کا
افتتاح کیاگیا۔ اس پر مسرت موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کاانعقاد بھی کیاگیا جس میں
مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والی شخصیات، اہل ِعلاقہ ،نگرانِ ضیائی ریجن اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی
محمد وقارالمدینہ عطاری نے اجتماع ِپاک میں
دینی علوم کے فضائل اور اہمیت پرسنّتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو ترغیب دلائی
کہ وہ بھی اپنے بچوں کو جامعۃ المدینہ میں
داخل کروائے اور انہیں علم دین سکھائیں۔