28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ مستشفٰی (کلینک) فیضان
مدینہ اور طبّی علاج ڈیپارٹمنٹ کا
میٹ اپ ہوا جس میں دونوں شعبے سے متعلقہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے طبّی علاج ڈیپارٹمنٹ
کی سروس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کو رمضان المبارک میں ایک ماہ اور 10 دن کے اعتکاف میں طبّی
علاج کے کیمپ قائم کرنے اور مریضوں کا چیک اپ کرنے کے تعلق سے مدنی پھول دیئے نیز مریضوں کو منظم انداز میں ڈیل کرنے کیں ایس او پیز بھی بتائیں جس پر اس فیلڈ سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے اچھے انداز میں سروسز دینے کی نیت کاا ظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)