3 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس حکیم کے تحت نگرانِ مجلس
نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ اسلام آباد ریجن میں راولپنڈہ طِبِّیہ کالج کا
وزٹ کیا۔ اس دوران انہوں نے مدنی حلقہ لگایا جس میں کالج کے پرنسپل و دیگر
پروفیسرز نے شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوتِ اسلامی کی خدمات سے
متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور قافلے میں
سفر کرنے کی دعوت دی نیز انہیں امیرِ اہلِ سنت کی تصنیف کردہ کتب و رسائل اور
”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفۃً پیش کئے نیز کالج کے لئے”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی بکنگ بھی کروائی گئی۔