حال ہی میں ہونے والے ”سانحہ گُل پلازہ“ میں شہید اور زخمی ہوجانے والے مسلمان بھائیوں کی عیادت و تعزیت کے سلسلے میں 25 جنوری 2026ء کو مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران کے ہمراہ کراچی کے علاقے عثمان آباد کا دورہ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے اس سانحہ میں شہید ہوجانے والے مسلمان بھائیوں کے گھروں میں جاکر اُن کے لواحقین سے تعزیت کی جبکہ زخمی ہوجانے والے اسلامی بھائیوں سے عیادت کرتے ہوئے انہیں اس آزمائش میں صبر کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ کفن دفن صابر عطاری، سٹی ذمہ دار مولانا یاسر عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسماعیل عطاری سمیت دیگر عاشقانِ رسول موجود تھے۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ملتان، پنجاب کے علاقے بوسن ٹاؤن، متی تل میں واقع حاجی نذر عباس اظم اٹھنگل کے ڈیرے پر شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت ”نمازِ جنازہ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ گرلز کی طالبات کے سرپرستوں، مقامی وڈیروں اور علاقے کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

کورس کے دوران نمازِ جنازہ سے متعلق اہم شرعی مسائل بیان کئے گئے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭نمازِ جنازہ کا شرعی حکم و اہمیت٭نمازِ جنازہ کے ارکان و سنتیں٭نمازِ جنازہ کا طریقہ٭نمازِ جنازہ میں پائی جانے والی عام غلطیوں کی نشاندہی٭جنازے میں شرکت کرنے کے فضائل۔

اس موقع پر شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز کے ڈویژن ذمہ داران نے حاضرین کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں شعبے کے دینی و تعلیمی نظام اور سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ملتان، پنجاب کے علاقے بوسن ٹاؤن، ڈیہڑ چوک میں واقع جامع مسجد العطار میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 18 جنوری 2026ء کو  ”نمازِ جنازہ کورس“ ہوا جس میں نمازِ جنازہ کا عملی طریقہ سکھایا گیا۔

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق یہ کورس نگرانِ ٹاؤن مولانا محمد انور عطاری مدنی نے کروایا جس میں شعبے کے ذمہ داران، دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران ، مقامی اسلامی بھائی اور پروفیشنل اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

کورس کے دوران حاضرین کو نمازِ جنازہ سے متعلق نہایت اہم و بنیادی شرعی مسائل سکھائے گئے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭نمازِ جنازہ کا شرعی حکم٭نمازِ جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائیں٭نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے سب سے پہلے کس کا جنازہ پڑھایا؟٭جنازے کو کندھا دینے کا ثواب اور طریقہ٭عورتوں کا جنازے کے ساتھ جانے کا شرعی حکم٭نمازِ جنازہ کے ارکان اور سنتیں٭نمازِ جنازہ میں پائی جانے والی عام غلطیوں کی نشاندہی۔

کورس کے اختتام پر درود و سلام پڑھا گیا جبکہ ٹاؤن نگران مولانا محمد انور عطاری مدنی نے دعا کروائی اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے کورس سے متعلق اپنے تأثرات بھی دیتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ کفن دفن کے تحت شہباز کالونی ٹاؤن، ڈسٹرکٹ ٹنڈوالہیار کی جامع مسجد اللہ والی میں 14 جنوری 2026ء کو ایک نہایت اہم و مفید ٹریننگ سیشن ہوا جس میں زندگی کے اہم مرحلے ”وفات کے بعد کے شرعی احکام“ سکھائے گئے۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ابتداءً کفن دفن کے متعلق شرعی احکام بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو کفن کاٹنے / پہنانے اور غسلِ میت دینے کا پریکٹیکل کرکے بتایا نیز دیگر امور پر بھی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭نزع (جان کنی) کے وقت کے شرعی و اخلاقی آداب ٭ غسلِ میت کا عملی طریقہ ٭ اہم شرعی مسائل اور سوالات و جوابات۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بھی حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر ٹیچر حضرات، تاجران اور قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اورنگی ڈسٹرکٹ، منگھوپیر ٹاؤن، کراچی کے علاقے بلوچ کالونی  میں واقع جامع مسجد فیضانِ علی اصغر میں 15 جنوری 2026ء کو شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت ”نمازِ جنازہ کورس“ ہوا جس میں ٹاؤن ذمہ دار سجاد عطاری اور مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے شرکت کی۔

بچوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی نے کورس کے دوران نمازِ جنازہ ادا کرنے کا پریکٹیکل کرکے بتایا اور انہیں نمازِ جنازہ کے احکام کے بارے میں بھی بتایا۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اسلام آباد، زون 3 کے علاقے بری امام میں  شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت محمد عمیر اور محمد زبیر ایڈوکیٹ کے والدِ مرحوم کے لئے ”ایصالِ ثواب اجتماع“ کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد نگرانِ شعبہ کفن دفن صابر عطاری نے ”والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنا“ کے موضوع پر بیان کیا۔

نگرانِ شعبہ نے اپنے بیان کے دوران حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع و ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور اچھی صحبت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر یوسی نگران اور صوبائی ذمہ دار سمیت دیگر سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت گزشتہ روز جامعۃالمدینہ بوائز G-8 اسلام آباد میں ”غسلِ میت و کفن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام سمیت اساتذۂ کرام نے بھی شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار مولانا محمد مزمل عطاری نے کورس میں شریک طلبۂ کرام کو غسلِ میت دینے کا طریقہ بتاتے ہوئے انہیں کفن کاٹنے / پہنانے کا طریقہ بھی سکھایا نیز دیگر امور پر طلبۂ کرام کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭نمازِ جنازہ دیکھ کر کیا پڑھنا چاہیئے؟٭جنازہ پڑھنے کی فضیلت٭جنازے کو کندھا دینے کا طریقہ٭دعوتِ اسلامی کی ایپلیکیشن کا تعارف۔

بعدازاں طلبۂ کرام نے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے کفن دفن کے معاملات میں حصہ لینے کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 9 جنوری 2026ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس میٹنگ میں سٹی ذمہ دار مولانا یاسر عطاری مدنی نے تقرری مکمل کرنے، اپنا شیڈول بنانے اور بھرپور طریقے سے حاضریِ قبرستان کورس کروانے کی ترغیب دلائی جبکہ نگرانِ شعبہ نے بھی بذریعہ انٹرنیٹ مختلف نکات پر ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


8 جنوری 2026ء کو اورنگی ٹاؤن کراچی کی جامع مسجد اشرف میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت نمازِجنازہ کورس منعقد ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں اور قاری دانیال عطاری نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی نے نمازِجنازہ ادا کرنے کے متعلق بچوں کی رہنمائی کی اور انہیں میت کو کندھا دینے کا درست طریقہ بتایا جبکہ اس کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں بھی بیان کیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گیمبر، اوکاڑہ  کے عاشقانِ رسول کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 6 جنوری 2026ء کونمازِ جنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

کورس کی ابتدا میں اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار لیاقت علی عطاری نے حاضرین کو نمازِ جنازہ کی سنتیں و اراکین یاد کروائیں جبکہ نمازِ جنازہ کا مکمل طریقہ بھی سکھایا۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی بالخصوص شعبہ کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئے پلے اسٹور میں موجود شعبے کی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کروائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔(رپورٹ: احمد ندیم عطاری شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ضلع اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت ”نمازِ جنازہ کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

اس کورس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار لیاقت علی عطاری نے شرکا کو نمازِ جنازہ کا طریقہ سکھایا اور انہیں نمازِ جنازہ کے ارکان و سنتیں یاد کرواتے ہوئے شعبے کا تعارف پیش کیا۔(رپورٹ: احمد ندیم عطاری شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اوکاڑہ، پنجاب کے نواحی گاؤں 19 ون آر ستگھرہ میں  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت نمازِ جنازہ کورس کروایا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار لیاقت علی عطاری نے کورس کے دوران عاشقانِ رسول کو شرعی مسائل سکھائے اور نمازِ جنازہ کے ارکان و سنتیں یاد کروائیں۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: احمد ندیم عطاری شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)