شعبہ  کفن دفن دعوت اسلامی کے تحت جنوری 2024ء کی 12 تاریخ کو سبحانی مسجد نارتھ ناظم آباد میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ا ہل ِ علاقہ اور مسجد کے نمازی حضرات نے حاضری دی ۔

حلقے کے آغاز میں ٹاؤن ذمہ دار عبدالغفار عطاری نے شرکا کو شعبے کے تعارف پر مشتمل مسلم فیونرل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کروائی پھر عزیر عطاری (شعبہ کفن دفن ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار) نے شرکائے حلقہ کو غسلِ میت دینے،کفن کاٹنے اور کفن پہنانے کا پریکٹیکل طریقہ بتایا ۔ساتھ ہی اس حوالے سے عوام میں پائی جانے والی عمومی غلطیوں کے بارے میں رہنمائی کی ۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


پچھلے دنوں   دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام نارتھ ناظم آباد کی مدینہ مسجد میں غسلِ میت کو رس ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

ٹاؤن ذمہ دار عبدالغفار عطاری نے شرکا کو شعبے کے تعارف پر مشتمل مسلم فیونرل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرائی۔بعدازاں کفن دفن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے کا طریقہ بتایا اور کفن کاٹنے و پہنانے کے حوالے سے تربیت کی۔( رپورٹ:رمضان رضا عطاری)


نارتھ ناظم آباد ٹاؤن فیضان عطار مسجد  میں 12 جنوری 2024ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں مسجد کے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

ابتداءً ٹاؤن ذمہ دار عبدالغفار عطاری نے شرکا کو شعبے کے تعارف پر مشتمل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرائی۔بعدازاں شعبہ کفن دفن ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے ”مسلمان کو غسلِ میت دینے کی فضیلت “ کے موضوع پر بیان کیا نیز غسل میت دینے کا طریقہ بتایا اور کفن کاٹنے / پہنانے کا طریقہ سمجھایا ۔( رپورٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقان رسول کی   دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 جنوری 2024ء کو چنیسر ٹاؤن فیضان عطار مسجد میں شعبہ کفن دفن کی جانب سے سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں فیضان عطار مسجد کے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

کفن دفن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت کا طریقہ بتایا اور کفن کاٹنے و پہنانے کے حوالے سے تربیت کی۔

آخر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے شعبہ کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئے پلے اسٹور پر موجود مسلم فیونرل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کروائی اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


چنیسر ٹاؤن میں  قائم نرگس فاطمہ مسجد میں دعوت اسلامی کے تحت 10 جنوری 2024ء کو کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں نرگس فاطمہ مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

کفن دفن ذمہ دارعزیر عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے کا طریقہ بتایا نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ سمجھایا جبکہ نمازِ جنازہ اور تدفین کے متعلق اسلامی تعلیمات سے آگاہی بھی دی۔آخر میں شعبے کے تعارف پر مشتمل مسلم فیونرل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کروائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


9 جنوری  2023ء کو گلشن اقبال1 میں واقع فیضان حسین مسجد میں کفن دفن کورس کا انعقاد ہو ا جس میں عزیر عطاری ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن نے فیضان حسین مسجد کے نمازی حضرات میں مسلمان کو غسل میت دینے کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا۔

بعدازاں اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ سکھایا نیز شرکا کو شعبے کے تعارف پر مشتمل مسلم فیونرل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام 5 جنوری 2024 ء بروز جمعہ جامع مسجد قباء بھیکھو موڑ ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین میں غسلِ میت و کفن کورس ہوا جس میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔

تحصیل ذمہ دار شعبہ کفن دفن امتیاز احمد عطاری نے غسلِ میت دینے،کفن کاٹنے اور کفن پہنانے کا پریکٹیکل طریقہ بتایا اور اس حوالے سے عوام میں پائی جانے والی عمومی غلطیوں کے بارے میں رہنمائی کی نیز Muslim's Funeral ایپ کا تعارف بھی پیش کیا۔ اس کورس میں شعبہ کفن دفن کے ڈویژن ذمہ دار محمد وقاص عطاری بھی موجود تھے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی میں 30 دسمبر 2023ء کو کفن دفن کورس ہوا جس میں مختلف مقامات سے آئے ہوئے بارہ ماہ مدنی قافلے کے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

ایسٹ ذمہ دارعزیر عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے کا طریقہ بتایا نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ کرکے سمجھایا جبکہ نمازِ جنازہ اور تدفین کے متعلق اسلامی تعلیمات سے آگاہی بھی دی۔آخر میں شعبے کے تعارف پر مشتمل مسلم فیونرل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کروائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری ) 


نیو کراچی ٹاؤن میں  قائم بخاری مسجد میں 26 دسمبر 2023ء کو کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں بخاری مسجد کے نمازی صاحبان نے شرکت کی ۔

عزیر عطاری نے شرکا کو غسل میت دینے کی فضیلت بتاتے ہوئے انہیں غسل میت دینے کا طریقہ بتایا نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ کروایا ۔اختتام پر مسلم فیونرل اپلیکیشن کا تعارف پیش کیا اور ڈاؤن لوڈ کروائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


دعوتِ اسلامی  کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 25 دسمبر 2023ء کو کفن دفن کورس ہوا جس میں دارالسنّہ میں مختلف مقامات سے آئے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری نے ”غسل میت دینے کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے کا طریقہ بتایا نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا پریکٹیکل کرکے بھی سمجھایا۔آخر میں شعبے کے تعارف پر مشتمل مسلم فیونرل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کروائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


گلبرگ ٹاؤن کراچی میں  واقع غوثیہ مسجد میں 22 دسمبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں غوثیہ مسجد کے نمازی حضرات شریک ہوئے۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے ”غسل میت دینے کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے کا طریقہ بتایا نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا پریکٹیکل کرکے بھی سمجھایا۔آخر میں شعبے کے تعارف پر مشتمل مسلم فیونرل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کروائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


دنیا بھر میں  دینِ اسلامی کی سر بلندی کے لئے کوشاں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 19 دسمبر 2023ء کو کراچی میں واقع سیلانی ویلفیئر مین بہادرآباد آفس میں کفن دفن کورس منعقد کیا گیا جس میں سیلانی ویلفیئر میں آئے ہوئے مختلف اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے غسل میت دینے کا طریقہ سمجھایا نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ بھی بتایا ۔ آخر میں شعبے کے تعارف پر مشتمل مسلم فیونرل اپلیکیشن کے حوالے سے آگاہی دی اور اسے ان کے موبائل فون میں ڈاؤن لوڈ کروایا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )