دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انصاری چوک ملتان میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ، ڈویژن، تحصیل، ٹاؤن اور یوسی ذمہ داران سمیت شعبے سے وابستہ دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری، نگرانِ شعبہ محمد صابر علی عطاری اور صوبائی ذمہ دار نے حاضرین کی مختلف موضوعات پر تربیت کی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭شعبے کی اہمیت و افادیت٭شعبےکا تعارف٭شعبے کے تحت ہونے والے کورسز٭شعبے سے کیا کیا فائدے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں سوال و جواب کا سیشن ہوا اور حاضرین کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی جبکہ جن اسلامی بھائیوں نے 500 سے زائد غسلِ میت دیئے ہیں انہیں تحائف بھی دیئے گئے۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)