اورنگی ٹاؤن ، کراچی کی جامع مسجد ابراہیم خلیل اللہ میں 4 جنوری 2026ء کو شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت ”سحری و تہجد اجتماع“ ہوا جس میں مؤذن صاحب اور نمازی حضرات کے علاوہ ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجتماع کے دوران ذکر و اذکار اور مناجات سمیت دعا کا سلسلہ ہوا جبکہ شعبے کے اورنگی ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی نے بیان کیا جس میں انہوں نے رجب شریف کے روزوں کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں بتایا۔

اس اجتماعِ پاک میں کم و بیش 20 عاشقانِ رسول موجود تھے جن میں سے بعض نےرجب شریف کے روزوں کی فضیلت حاصل کرنے کے لئے روزے بھی رکھے ۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ناظم آباد شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)