لوگوں کو شرعی مسائل سے آگاہ کرنے اور انہیں علمِ دین سکھانے کے لئے 4 جنوری 2026ء کو اورنگی ٹاؤن، یوسی 4 کراچی کی جامع مسجد نورِ اسلام میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نمازی حضرات، مؤذن صاحب اور یوسی ذمہ دار یاسر عطاری نے شرکت کی۔

حلقے میں موجود اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے اورنگی ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی نے غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے / پہنانے اور اس کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں بتایا۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسلام آباد زون 4 کے یوسی 21  میں واقع جامع مسجد گلزارِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت ”غسلِ میت و کفن کورس“ منعقد ہوا جس میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

شعبے کے زون ذمہ دار عرفان عطاری نے ابتداءً کفن کاٹنے/ پہنانے کا طریقہ بتایا جس کے بعد انہوں نے میت کو غسل دینا کا پریکٹیکل کرکے دکھایا اور تدفین کے معاملات کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ زون ذمہ دار نے قبر کے متعلق شرعی اصول بیان کئےاور کفن دفن کے معاملات میں حصہ لینے کی فضیلت و اہمیت بتائی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد، پنجاب میں شعبہ کفن دفن کے تحت ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ محمد صابر علی عطاری نے شعبےکے متعلق کلام کرتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیابالخصوص نگرانِ پاکستان مشاورت کے سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے گفتگو کی۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


ضلع ٹوبہ ٹیگ سنگھ، پنجاب کی تحصیل  کمالیہ میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت ”غسلِ میت کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں اور ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس کورس میں صوبائی ذمہ دار مولانا لیاقت علی عطاری مدنی نے غسلِ میت کے شرعی اصول بیان کرتے ہوئے مختلف امور پر حاضرین کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭نزع کی علامت٭نزع کے وقت کیا کرنا چاہیئے؟٭غسلِ میت کی اہمیت و فضیلت٭غسلِ میت کا طریقہ و احکام٭غسلِ میت کے مراحل٭لوگوں میں پائی جانے والی غلطیوں کی نشاندہی٭کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ٭کفن میں کتنے کپڑے ہونے چاہئیں؟۔

بعدازاں حاضرین نے کفن دفن کے متعلق چند سوالات کئے جن کے انہیں تفصیلی جوابات دیئے گئے اور اُن کے درمیان تحائف بھی تقسیم ہوئے۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ملتان، پنجاب میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ بوائز اشاعت الاسلام میں غسلِ میت کورس ہوا جس میں طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق یہ کورس صوبائی ذمہ دار مولانا لیاقت علی عطاری مدنی اور احمد علی عطاری مدنی نے کروایا نیز کورس میں مختلف نکات بیان کئے گئے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭نزع کی علامت٭نزع کے وقت کیا کرنا چاہیئے؟٭غسلِ میت کی اہمیت و فضیلت٭غسلِ میت کا طریقہ و احکام٭غسلِ میت کے مراحل٭عوام الناس میں پائی جانے والی غلطیوں کی نشاندہی٭کفن میں کتنے کپڑے ہونے چاہیئے؟٭کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ۔آخر میں کفن دفن سے متعلق سوال و جواب کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انصاری چوک ملتان میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ، ڈویژن، تحصیل، ٹاؤن اور یوسی ذمہ داران سمیت شعبے سے وابستہ دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری، نگرانِ شعبہ محمد صابر علی عطاری اور صوبائی ذمہ دار نے حاضرین کی مختلف موضوعات پر تربیت کی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭شعبے کی اہمیت و افادیت٭شعبےکا تعارف٭شعبے کے تحت ہونے والے کورسز٭شعبے سے کیا کیا فائدے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں سوال و جواب کا سیشن ہوا اور حاضرین کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی جبکہ جن اسلامی بھائیوں نے 500 سے زائد غسلِ میت دیئے ہیں انہیں تحائف بھی دیئے گئے۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

22 دسمبر 2025ء کو تحصیل کنری، سندھ میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ کفن دفن کے تحت ایک اہم و مفید ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں تاجران اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس ٹریننگ سیشن میں ”وفات کے بعد کے شرعی مسائل“ کے حوالے سے آگاہی دی جس کی تفصیل یہ ہے:٭ نزع (جان کنی) کے وقت کے شرعی و اخلاقی آداب ٭ غسلِ میت کا عملی طریقہ ٭ کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ۔

اس کے علاوہ مزید اہم شرعی مسائل کا سیشن بھی ہوا جس میں حاضرین کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے گئے۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


16 دسمبر 2025ء کو ملتان اسلام پورہ کی جامع مسجد گلزارِ مدینہ میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت ایک  سیشن ہوا جس میں کفن دفن سے متعلق شرعی رہنمائی کی گئی۔

ناظم آباد ڈسٹرکٹ کراچی کے شعبہ ذمہ دار عزیر عطاری نے سیشن میں شریک عاشقانِ رسول کو غسلِ میت دینے کی اہمیت و فضیلت کے بارے میں بتایا اور انہیں غسلِ میت دینے کا شرعی طریقہ بھی سکھایا۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے کفن کاٹنے / پہنانے کے بارے میں چند احتیاطیں بیان کیں اور عاشقانِ رسول کو اس کے مطابق غسلِ میت دینے کا ذہن دیا۔اس موقع پر امام صاحب محمد خلیل عطاری، قافلے میں آئے ہوئے شرکا اور نمازی حضرات سمیت دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت غسلِ میت کے سلسلے میں 14 دسمبر 2025ء کو منگھوپیر ٹاؤن، ڈسٹرکٹ اورنگی کراچی کی جامع مسجد فیضانِ علی اصغر میں ”کفن دفن کورس“ منعقد ہوا جس میں ٹاؤن ذمہ دار سجاد عطاری، امام صاحب اور نمازی حضرات شریک ہوئے۔

اس کورس میں شعبے کے اورنگی ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی نے ابتداءً غسلِ میت دینے کا طریقہ بتاتے ہوئے اس کی اہمیت و فضیلت کے بارے میں شرکا کو آگاہی دی۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے شرکا کے درمیان کفن کاٹنے اور پہنانے کا پریکٹیکل کرکے بتایا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ملتان، پنجاب  کے علاقے غوث پورہ میں 11 دسمبر 2025ء کو شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت غسلِ میت کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں امام صاحب، نمازی حضرات اور قافلے میں آئے ہوئے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ابتداءً ناظم آباد ڈسٹرکٹ، کراچی کے شعبہ ذمہ دار عزیر عطاری نے غسلِ میت دینے کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں بتایا اور شرعی اعتبار سے غسلِ میت دینے کفن کاٹنے / پہنانے کا پریکٹکل کرکے دکھایا۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بالخصوص ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسلام آباد، سیکٹر  I-8، زون1 کی جامع مسجد گلشنِ مصطفیٰ میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت غسلِ میت و کفن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ اور ایک ماہ قافلے کے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔

کورس کے دوران شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد مزمل عطاری مدنی نے ابتداءً حاضرین کے درمیان غسلِ میت دینے کا شرعی طریقہ بیان کیا جس کے بعد کفن کاٹنے اور پہنانے کا پریکٹیکل کرکے بھی بتایا۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے نمازِ جنازہ کو دیکھ کر پڑھنے کی دعا، جنازہ پڑھنے اور جنازے کو کندھا دینے کی فضیلت بیان کی جبکہ کندھا دینے کا مکمل طریقہ بھی سکھایا ۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


اسلام آباد، زون1 کی جامع مسجد صدیقِ اکبر میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت غسلِ میت کورس کا انعقاد ہوا جس میں اہلِ علاقہ اور ایک ماہ قافلے کے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔

اس کورس میں شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد مزمل عطاری مدنی نے حاضرین کو ابتداءً غسلِ میت دینے کا شرعی طریقہ بیان کیا جس کے بعد کفن کاٹنے اور پہنانے کا پریکٹیکل کرکے بھی بتایا۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے نمازِ جنازہ کو دیکھ کر پڑھنے کی دعا، جنازہ پڑھنے اور جنازے کو کندھا دینے کی فضیلت بیان کی نیز کندھا دینے کا مکمل طریقہ بھی سکھایا ۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)