13 شوال المکرم, 1447 ہجری
ڈسٹرکٹ اوکاڑہ، پنجاب کی تحصیل
دیپالپور میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ
کفن دفن کے تحت ”غسلِ میت و کفن میت کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بھائیوں اور ذمہ داران کی شرکت
ہوئی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے کورس کی ابتدا میں حاضرین
کو غسلِ میت دینے کا عملی طریقہ سکھایا نیز انہیں کفن کاٹنے اور پہنانے سمیت دیگر
اہم مسائل کے بارے مین بھی بتایا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی
بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پرا نہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:احمد ندیم عطاری شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
Dawateislami