راولپنڈی، پنجاب 5 جولائی 2026ء :

شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی، پنجاب کی جامع مسجد الحبیب، مصریال روڈ، کینٹ ٹاؤن میں ”غسل میت و کفن کورس“ منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔ اس تربیتی پروگرام کا انعقاد شعبہ کفن دفن کے صوبائی ذمہ دار، مزمّل عطاری مدنی اور نوید مدنی نے کیا۔

کورس کی ابتدا میں صوبائی ذمہ دار مولانا مزمل عطاری مدنی اور مولانا نوید عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو غسل میت کے شرعی اصولوں، احتیاطی تدابیر اور سنت کے مطابق غسل ادا کرنے کے سات مراحل کے بارے میں بتایا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسلامی بھائیوں کو بتایا کہ تختۂ غسل پر بے تحاشہ پانی نہ بہایا جائے اور غسل دیتے وقت پانی مستعمل نہ ہو نیز اس کی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے حدیث پاک کی روشنی میں غسلِ میت کی فضیلت اور شرعی حکم کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو آگاہ کیا ساتھ ہی بتایا کہ غسلِ میت میں کون سے امور ضروری ہیں۔

کور س کے دوران عوام الناس میں پائی جانے والی غلطیوں سے بھی آگاہ کیا گیا تاکہ صحیح طریقہ اپنایا جا سکے اور دوسروں کو بھی رہنمائی فراہم کی جائے۔ اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئےعملی طور پر غسل میت کا طریقہ سکھایا گیا اور دوسروں کو یہ عمل سکھانے کی ترغیب دلائی گئی۔

آخر میں مقامی اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی۔ (رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)