اسلام آباد کے علاقے شاہین ٹاؤن، زون 3 کی جامع مسجد میر عظیم میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 6 جون
2026ء کو فیضانِ نماز کورس کے عاشقانِ رسول کے درمیان ”غسلِ میت و کفن کورس“
کا انعقاد کیا گیا۔
معلومات کے مطابق یہ شعبے کے صوبائی ذمہ دار
مولانا مزمل عطاری مدنی نے کروایا جس میں انہوں نے غسلِ میت کے دوران پانی کے بےجا
استعمال سے بچنے اور دیگر احتیاطوں کے بارے میں بتایا۔
اسی طرح صوبائی ذمہ دار نے حدیثِ پاک کی روشنی
میں غسلِ میت کی فضیلت کیا ہے؟، غسلِ میت کا شرعی حکم کیا ہے؟ اور غسلِ میت میں کن
باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے اس حوالے سے عاشقانِ رسول کی رہنمائی کی۔
علاوہ ازیں صوبائی ذمہ دار نے غسلِ میت کو سنت
کے مطابق ادا کرنے کے سات مراحل بتائے اور
عوام الناس میں پائی جانے والی غلطیوں کی طرف نشاندہی کی جس کے بعد سوال و جواب کا
بھی سلسلہ ہوا۔
Dawateislami