عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کی جانب سے نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں شعبے کے ذمہ دار
اسلامی بھائی عزیر عطاری نے ٹاؤن ذمہ دار محسن عطاری کے ساتھ چنیسر
ٹاؤن میں قبرستان کے انچارج گلزار
اور گورکن سے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات عزیر عطاری نے قبرستان کے انچارج اور گورکن کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اصلاحی کاموں سے متعلق بتایا اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں آنے اورمدنی مذاکرےمیں شرکت کرنے کی دعوت دی نیز 13،12 اور14 اگست کے مدنی قافلے میں سفر کی
نیت بھی کروائی جس پر انہوں نے اپنی نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔ )کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 4 اگست 2023ء
بروز جمعہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کے لئے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 31
جولائی 2023ء کو غسلِ میت وکفن کورس کا
انعقاد ہوا جس میں عاشورا کے مدنی مذاکرے میں آئے ہوے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی عزیر عطاری نے شرکائے کورس کو غسل میت دینے کا طریقہ سکھایا نیز کفن کی
لمبائی اور چوڑائی کے بارے میں بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ
سمجھایا۔
مزیدعزیر
عطاری نے میت کو کندھا دینے کا طریقہ اور اس کے ساتھ ساتھ غسل میت میں پائی جانی
والی اغلاط کی نشاندہی بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
چنیسر
ٹاؤن کراچی کی فاطمہ مسجد میں شعبہ کفن دفن کے تحت سیکھنے
سکھانے کا حلقہ
21
جولائی 2023ء بروز جمعۃ المبارک کراچی کے علاقے چنیسر ٹاؤن میں موجود فاطمہ مسجد میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں ٹاؤن ذمہ دار محسن عطاری اور ٹاؤن کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ
میت دینے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اس کے
مسائل بتائے اور غسلِ میت دینے کا طریقہ بتانے کے ساتھ ساتھ کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بھی سکھایا۔(رپورٹ:
شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دینی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کی جانب
سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
18 جولائی 2023ء کو غسلِ میت وکفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ ویٹرنری کے سٹی ذمہ دار عارف عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مبلغ
دعوت اسلامی عزیر عطاری نے شرکائے کورس کو
غسل میت دینے کا طریقہ سکھایا نیز کفن کی لمبائی اور چوڑائی کے بارے میں بتاتے
ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ سمجھایا۔ عزیر عطاری نے میت کو کندھا دینے
کا طریقہ اور اس کے ساتھ ساتھ غسل میت میں پائی جانی والی اغلاط کی نشاندہی کی نیز
عاشقان رسول کو محرم الحرام کے مدنی
قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن بھی دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
کراچی کے علاقے جناح ٹاؤن کی جامع مسجد اولیاء میں
سیکھنے سکھانے کا حلقہ
14 جون 2023ء بروز بدھ کراچی کے علاقے جناح
ٹاؤن کی جامع مسجد اولیاء میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ داران نے شرکت کی۔
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 12 جون 2023ء کو غسل میت وکفن کورس کا
سلسلہ ہوا جس میں امامت کورس کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی ۔
شعبہ
کفن دفن ذمہ دارعزیر عطاری نے شرکائے کورس کو غسل میت دینے کا طریقہ سکھایا نیز
کفن کی لمبائی اور چوڑائی کے بارے میں
بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ سمجھایا۔اس کے علاوہ میت کو کندھا
دینے کا طریقہ اور اس کے ساتھ ساتھ غسل میت میں پائی جانی والی اغلاط کی نشاندہی کی
نیز عاشقان رسول کو 12دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت اقبال ٹاؤن لاہورکی جامع مسجد گلزار مدینہ میں 12ماہ مدنی قافلے کے عاشقان رسول کے درمیان
غسل میت وکفن کورس منعقد
کیا گیا جس میں 12ماہ مدنی قافلے کے عاشقان رسول سمیت علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن
ذمہ دار نے شرکائے کورس کو غسل میت دینے کا طریقہ سکھایا نیز کفن کی لمبائی چوڑائی کے بارے میں بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ بھی سمجھایا۔
اس کے علاوہ میت کو کندھے دینے کا طریقہ اور اس کے ساتھ ساتھ ڈویژن ذمہ دار نے غسل میت
میں پائی جانی والی اغلاط کی نشاندہی کی نیز عاشقان رسول کو 12دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن
بھی دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 7 جون 2023ء کو غسلِ میت کورس کا سلسلہ ہوا جس میں
امامت کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
شعبہ
کفن دفن کے ذمہ دار عزیر عطاری نے غسل میت دینے کی فضیلت اور اسکی اہمیت بیان کی نیز
غسل میت دینے اور نماز جناز ہ کا طریقہ بھی
بتایا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
فیصل
آباد فیضان مدینہ میں شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران
کا آن لائن مدنی مشورہ
فیصل
آباد فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
شعبے کے متعلقہ رکن شوریٰ، نگران مجلس پاکستان ،
صوبائی ذمہ داران اور اوورسیز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اس مدنی مشورے میں پاکستان بھر میں غسلِ
میت کورسز کروانے کے متعلق ذمہ داران کی
رہنمائی کی اور انھیں زیادہ سے زیادہ افراد کو یہ کورس کروانے کا ذہن د یا جس پر
انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
عبدالخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 26 مئی 2023ء کو غسلِ میت کورس کا سلسلہ ہوا جس میں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت سات دن کا کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
شعبہ
کفن دفن کے ذمہ دار عزیر عطاری نے غسل
میت دینے کی فضیلت اور اسکی اہمیت بیان کی
نیز غسل میت دینے کا طریقہ بھی بتایا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شعبہ
کفن دفن دعوت اسلامی کے تحت لیاقت آباد ٹاؤن میں 24 مئی 2023ء کو مکہ مسجد میں کفن دفن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں مکہ
مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ایسٹ
ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد عزیر عطاری نے’’ غسلِ میت دینے کی فضیلت‘‘ کے موضوع
پرسنتوں بھرابیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے کا طریقہ سمجھاتے ہوئے
کفن کاٹنے/ پہنانے کا طریقہ سکھایا۔ اس کے علاوہ نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقہ اور
تدفین کرنے سے متعلق شرعی مسائل بتائے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)