جامع مسجد فیضان رضا، اورنگی ٹاؤن چشتی نگر کراچی:

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن چشتی نگر میں قائم جامع مسجد فیضانِ رضا میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 14 ستمبر 2025ء کو ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عاشقانِ رسول کو نمازِ جنازہ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

ٹریننگ سیشن کے دوران کراچی سٹی ذمہ دار مولانا یاسر عطاری مدنی نے نماز جنازہ ادا کرنے، میت کو کندھا دینے کے طریقۂ کار، فضیلت اور اہمیت کے بارے میں حاضرین کو بتایا جبکہ نمازِ جنازہ میں ہونے والی عمومی غلطیوں اور مسلم فیونرل ایپلیکیشن کے استعمال کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔سٹی ذمہ دار نے نماز ِجنازہ کے دوران ہونے والی اہم نکات اور شرعی آداب پر زور دیا تاکہ دینی تعلیمات کے مطابق جنازہ ادا کیا جا سکے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ شعبہ کفن دفن کے ذمہ دارمولانا فہیم عطاری مدنی، یوسی ذمہ دار جلال عطاری، جامع مسجد فیضان رضا کے امام صاحب اور دیگر نمازی حضرات نے شرکت کی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)