2 ربیع ُالآخر , 1447 ہجری
کورنگی
ڈسٹرکٹ، کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری ٹاؤن میں
سیکھنے سکھانے کا حلقہ
Tue, 23 Sep , 2025
2 days ago
19
ستمبر 2025ء کو شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت کورنگی ڈسٹرکٹ، کراچی کے علاقے
ابراہیم حیدری ٹاؤن میں سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
کراچی
سٹی ذمہ دار مولانا یاسر عطاری مدنی نے غسلِ میت دینے کے حوالے سے شرکا کی تربیت
کی اور انہیں کفن کے متعلق شرعی احکام بتاتے ہوئے اس کا پریکٹکل کرکے بتایا۔
اس
دوران سٹی ذمہ دار نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں حصہ لینے کی بھی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)