الطاف نگر اورنگی ٹاؤن، کراچی کی جامع مسجد و
مدرسہ القریش میں ”نمازِ جنازہ کورس“
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت الطاف نگر
اورنگی ٹاؤن، کراچی کی جامع مسجد و مدرسہ القریش (جزوقتی
پرائیویٹ) میں 28 جولائی 2025ء کو ”نمازِ
جنازہ کورس“ کروایا گیا جس میں مدرسے کے بچوں اور قاری صاحبان نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ کے مسائل سکھاتے ہوئے شعبے کے
ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا فہیم الدین عطاری مدنی نےنمازِ جنازہ کو کندھا دینے کا
طریقہ بتایا اور اس کی اہمیت و فضیلت کے بارے میں بیان کیا۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے حاضرین کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے اور 1500 سالہ جشنِ ولادت کے
موقع پر اپنے گھروں و گلیوں کی سجاوٹ کرنے نیز اپنے گھروں میں اجتماعِ
میلاد منعقد کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ڈسٹرکٹ ناظم آباد ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)