20 ربیع ُالآخر , 1447 ہجری
9 اکتوبر 2025ء:
ناظم
آباد ڈسٹرکٹ کراچی کے علاقے لیاقت آباد ٹاؤن میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت
ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں غسل میت، کفن دفن اور کفن کاٹنے / پہنانے کے طریقۂ کار پر تربیت کی گئی۔
اس سیشن
کے دوران شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار عزیر عطاری نے حاضرین کو کفن کاٹنے، میت کو غسل
دینے اور اس کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے ان سب کا پریکٹیکل کرکے
بتایا۔
اس
موقع پرجامع مسجد فیضانِ رمضان کے امام صاحب، ٹاؤن ذمہ دار شعبہ کفن دفن فرید عطاری
اور دیگر نمازی حضرات نے شرکت کی۔ (رپورٹ: شعبہ
کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)