سرجانی ٹاؤن،  4k چورنگی کے عاشقانِ رسول کو کفن دفن کے مسائل سے آگاہ کرنے کے لئے 10 اگست 2025ء کو یوسی 4 کی جامع مسجد ظہیر فاطمہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ”کفن دفن سیشن“ کا انعقاد کیا گیا جس میں نمازی حضرات، یوسی نگران سیّد عامر عطاری اور شعبہ کفن دفن کےٹاؤن ذمہ دار تنویر عطاری کی شرکت رہی۔

سیشن کی ابتدا میں ڈسٹرکٹ اورنگی کےشعبہ کفن دفن ذمہ دار مولانا فہیم الدین عطاری مدنی نے غسلِ میت کی فضیلت و اہمیت بتاتے ہوئے حاضرین کو غسلِ میت دینے اور کفن پہنانے/ کاٹنے کا طریقہ سکھایا۔

دورانِ سیشن ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے مسلم فیونرل ایپلیکیشن کے بارے میں بتایا اور شرکا کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)