کفن دفن کے شرعی مسائل سکھانے کے لئے گزشتہ روز لیاری ٹاؤن، صدر ڈسٹرکٹ، کراچی میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں ٹاؤن ذمہ دار، یوسی ذمہ دار اور نمازی حضرات نے شرکت کی۔

شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسماعیل عطاری نے میت کو غسل دینے کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانےکا طریقہ سکھایا۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)