10 رجب المرجب, 1446 ہجری
رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ
لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور میں واقع یونیورسٹی آف ویٹرینری
اینڈ اینیمل سائنسز کی ٹیچرز ریزیڈینس میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف
ڈیپارٹمنٹس کے پی ایچ ڈی، ایم فل، فائنل ائیر، فورتھ ائیر اور فرسٹ ائیر کے اسٹوڈنٹس
کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم کو
اپنی ذات کا حصہ بنائے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حضور صلی اللہ علیہ و
سلم کی سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں اسٹوڈنٹس نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے
ملاقات کی۔(رپورٹ: رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو
اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)