14 ستمبر 2022ء کو گلشن شہباز خدا والی بستی کوٹری جامشورو ڈسٹرکٹ میں دعوت اسلامی کے تحت رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک اور گورنمنٹ سندہ کے ڈائریکٹوڑیٹ اینمل ہسبڈری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے جانوروں کا ریلیف کیمپ لگایا گیا جس میں جانوروں کا مفت معاینہ کیا گیااور ادویات و ویکسین بھی دی گئیں۔

ڈائر یکٹرز سندہ لائیو سٹاک ڈاکٹر حذب اللہ بھٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر نظام جمالی، ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری سید ڈاکٹر افتخار، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈاکٹر ریاض چنا نے بھی کیمپ کا ورٹ کیا۔ مختلف مقامات پر وٹنری ڈاکٹروں نے جانوروں کو ٹریٹمنٹ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سندھ ڈاکٹر حذب اللہ بھٹو نے لائیو اسٹاک ڈپاڑٹمنٹ اور دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کی فلاحی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پرصوبہ سندھ میڈیکل اینڈ لائیو سٹاک ریلیف کیمپ ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری ، ڈاکٹر امجد، ڈاکٹر اللہ واریو بلوچ ڈاکٹر مستقیم عطاری، شعبے کے تحصیل ذمہ دار و جامشورو نگران اسد مدنی اور لیاقت عطاری بھی شریک تھے۔(رپورٹ: ڈاکٹر امید علی عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)