گزشتہ روز واپڈا ٹاؤن ملتان میں ہمسن گروپ آف کمپنیز کے CEO عبد الحمید کی رہائش گاہ پر رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کمپنی مالکان اور منیجرز سمیت کم و بیش 126 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

قراٰنِ پاک کی تلاوت سے اس اجتماع کا آغاز کیا گیا اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں پریزنٹیشن دیکھائی۔

علاوہ ازیں اجتماع میں شریک شخصیات نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی جبکہ رکنِ شوریٰ نے شخصیات کے درمیان مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔آخر میں شخصیات نے دعوتِ اسلامی کے حوالے سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

7فروری  2023ء کو دعوتِ ا سلامی کے شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیواسٹاک کے تحت ڈسٹرکٹ کورنگی میں ذمہ داران نے مختلف ڈیری فارم میں شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے شخصیات کو ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی و سماجی کاموں کے بارے میں بتایا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے نیک خیالات کااظہار کیا۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیواسٹاک کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران زبیر عطاری اور صوبائی نگران محمد عارف عطاری نے شعبہ کے دینی کاموں کو خود کفیل کرنے کے سلسلے میں مختلف مقامات پر عمومی ڈونیشن بکس لگوانے پر اسلامی بھائیوں کو تربیتی مدنی پھول دیئے ۔ رپورٹ: شعبہ ایگریکلچراینڈ لائیو سٹاک کورنگی ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے ہاسٹل میں سحری اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے پی ایچ ڈی، ایم فل فائنل، سیکنڈ ائیر اور فرسٹ ائیر کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک کا آغاز نمازِ تہجد سے کیا گیا۔ بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے’’نفل روزوں کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بھائیوں کو نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں روزہ رکھنے والے عاشقانِ رسول نے سحری کی جبکہ اذانِ فجر کے بعد اسلامی بھائیوں نے علاقے میں فجر کی نماز کے لئے اہلِ محلہ کو جگایا۔بعد نمازِ فجر تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قراٰنِ پاک کی چند آیتوں کی تفسیر پڑھ کر سنائی نیز اشراق و چاشت پر اس اجتماعِ پاک کا اختتام ہوا۔(رپورٹ : ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


ایگریکلچراینڈ لائیواسٹاک  ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ اسلامی ) کی جانب سے 16 جنوری 2023ء کو لاہور داتا گنج بخش ٹاؤن میں قائم یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں عظیمُ الشان محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹیچرز و اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’ دل کی سختی اور اس کی اصلاح ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز پاکیزہ خیالات اپنانے و فکرِ آخرت کا ذہن پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی ۔

اس کے علاوہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت بھی دی جس پر اسٹوڈنٹس نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ تعلیم خیبر پختونخواہ اور شعبہ ایگریکلچراینڈ لائیو اسٹاک (دعوت اسلامی ) کے اشتراک سے سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں خیبر پختو نخواہ کے تعلیمی اداروں اور یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز نماز تہجد سے کیا گیا بعد نمازِتہجد ، سنتوں بھرا بیان کا سلسلہ ہوا ، جس میں لاہور ڈویژن شعبہ اصلاح اعمال کے ذمہ دار غلام شبیر عطاری نے ” سچی توبہ ، جنت کی نعمتوں اور رجب کے روزوں کے فضائل“ پر بیان کیا۔

عاشقان رسول نے روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی اور نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد تفسیر سننے /سنانے کا حلقہ لگایا نیز حاضرین کو رسالہ نیک اعمال پُر کرنے اور اس کے مطابق عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی گئی ۔ اس اجتماعِ پاک کا اختتام نمازِ اشراق و چاشت اور صلوۃ و سلام پر ہوا۔ (رپورٹ: ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری ، ذمہ دار شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک پر سنلیٹیز لاہور /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


28 دسمبر 2022ء کو نگران شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ لاہور ڈویژن دعوت اسلامی نے سیکریٹری لائیو اسٹاک محمد ملک بھلہ صاحب سے ملاقات کی ، دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا بالخصوص شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک نے جو سیلاب زدگان کے لئے کیمپس لگائے اس کے بارے میں آگاہ کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار فرمایا اور آئندہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ہر طرح کا تعاون کرنے کی نیت بھی کی ۔

اسکے علاوہ ڈائریکٹر VRI ڈاکٹر انیس ، ڈاکٹر ثاقب حسین ، ڈاکٹر عاصم جنجوعہ ڈیری ایکسپوآرگنائزر حافظ وسیم اور ڈپٹی سیکریٹری لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر عثمان سے بھی ذمہ داران نے ملاقاتیں کیں۔(رپورٹ : ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی لاہور ڈویژن / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں اصلاحِ اعمال کورس کے آخری دن کالج آف ویٹرینری  اینڈ اینیمل سائنسز، جھنگ کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔

اس کورس میں ڈاکٹر عاطف عطاری ، محمد عمران عطاری (شعبہ ایگریکلچرڈویژن ذمہ دار، فیصل آباد ) ، ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری اور دیگر ذمہ داران نےشرکا کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کی نیز دعوتِ اسلامی کے تحت ہونیوالے سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اس موقع پر کورس کے اختتام پر اسٹوڈنٹس نے اچھی اچھی نیتوں کیساتھ اپنے سروں پر عمامہ شریف کے تاج بھی سجائے ۔(رپورٹ: ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری ، شعبہ ایگریکلچر/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن ، لاہور میں مدنی قافلے کے دوران نمازِ تہجّد ، تلاوتِ قراٰنِ پاک اور دیگر نیکی کے کا موں کا سلسلہ ہوا ۔

اس دوران ” University of Veterinary & Animal Sciences - UVAS Lahore“ کے اسٹوڈنٹس نے قافلے کے شرکا سے ملاقات کی اور ڈاکٹر وسیم احمد خان عطاری (ایسوسیئیٹ پروفیسر) ، ڈاکٹر عمران شہزاد عطاری (پلاسٹک سرجن و اسسٹنٹ پروفیسر برن یونٹ جناح ہسپتال ،لاہور) اور ڈاکٹر شمیم اللہ عطاری (ٹیچرزٹرینر، پنجاب یونیورسٹی لاہور )نے اسٹوڈنٹس سے سنتوں بھرا بیان کیا اور ان کے ساتھ اپنی زندگی کے تجربات بھی ڈسکس کئے۔(رپورٹ: ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری ، شعبہ ایگریکلچر/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ” University of Veterinary & Animal Sciences - UVAS Lahore“ کے اسٹوڈنٹس نے وزٹ کیا جہاں مدنی مرکز میں آئے ہوئے مدنی قافلے کے شرکا سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت پیش کی۔

اسکے علاوہ ذمہ داران نے یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کو مدرسۃُالمدینہ کنزُالایمان ، فیضانِ مدینہ چرڑاور فیضانِ مدینہ کاہنہ نو کا بھی وزٹ کروایا ، دورانِ وزٹ دعوتِ اسلامی کے دینی و تعلیمی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے دلچسپی و خوشی کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ: ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری ، شعبہ ایگریکلچر/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اسلامی بھائیوں نےتین دن کا مدنی قافلہ کیا ، قافلے کے شرکا نے عاشقانِ رسول کے سیکھنے سکھانے کے لئے مدنی حلقے کا اہتمام کیا جس میں ” University of Veterinary & Animal Sciences - UVAS Lahore“ کے تقریباً 21 اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔

اس مدنی حلقے میں مولانا آصف مدنی عطاری ، نگران ِ ٹاؤن علی اصغر مدنی عطاری ، سب ٹاؤن نگران عمران عطاری ، نیک اعمال ذمہ دار غلام شبیر عطاری و دیگر ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس کی تربیت کی، دعوتِ اسلامی اور اسکے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری ، شعبہ ایگریکلچر/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیوا سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت 20نومبر2022ء کو میانوالی ڈسٹرکٹ میں ایگریکلچر سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔

نگران مجلس ڈاکٹر ناصر عطاری نے شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی نیز شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حاضری کی دعوت دی جس پر انہوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

علاوہ ازیں میانولی ڈسٹرکٹ میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران نے شعبے کی سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کے حوالے سے طریقے کار بیان کئے نیز اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کی تربیت و دلجوئی کرتے ہوئے اہداف دیئے۔ (رپورٹ: رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ میانوالی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور میں واقع  یونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسز کی ٹیچرز ریزیڈینس میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے پی ایچ ڈی، ایم فل، فائنل ائیر، فورتھ ائیر اور فرسٹ ائیر کے اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم کو اپنی ذات کا حصہ بنائے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں اسٹوڈنٹس نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ: رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)