گزشتہ
روز مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ تعلیم خیبر پختونخواہ اور
شعبہ ایگریکلچراینڈ لائیو اسٹاک (دعوت اسلامی ) کے اشتراک سے سحری اجتماع کا
انعقاد کیا گیا، جس میں خیبر پختو نخواہ کے تعلیمی اداروں اور یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس
نے شرکت کی۔
اجتماع
کا باقاعدہ آغاز نماز تہجد سے کیا گیا بعد نمازِتہجد ، سنتوں بھرا بیان کا سلسلہ
ہوا ، جس میں لاہور ڈویژن شعبہ اصلاح اعمال کے ذمہ دار غلام شبیر عطاری نے ” سچی توبہ ، جنت کی نعمتوں اور رجب کے روزوں کے
فضائل“ پر بیان کیا۔
عاشقان
رسول نے روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی اور نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد تفسیر سننے
/سنانے کا حلقہ لگایا نیز حاضرین کو رسالہ
نیک اعمال پُر کرنے اور اس کے مطابق عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب
دلائی گئی ۔ اس اجتماعِ پاک کا اختتام نمازِ اشراق و چاشت اور صلوۃ و سلام پر ہوا۔
(رپورٹ: ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری
، ذمہ دار شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک پر سنلیٹیز لاہور /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)