پچھلے  دنوں رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ذمہ داران کا میرپورخاص میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے معاون اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری نے سابقہ کارکردگی پر غور کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے اہداف بتائے۔ مشورے کے بعد مختلف پیسٹی سائیڈ دکاندار اور علی ایگرو کمپنی کے BM سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں آنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا۔ (رپورٹ: ندیم رضا مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


17 اگست 2022ء کو نوشہرو فیروز ڈسٹرکٹ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ ایگریکلچر لائیو اسٹاک کے صوبائی ذمہ دار کا ایڈیشنل ڈائیریکٹرagricultural extension رفیق احمد وسطرو، وٹنری ڈاکٹر صدام خالد اور سویرا اینگرو اور مختلف پیسٹی سائید ڈیلرز سے ملاقات ہوئی ۔

نگران ڈسٹرکٹ جواد عطاری اور عبدالحفیظ عطاری نے شخصیات کو ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی کاموں کی کاوشوں پر بریفنگ دی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے یوم دعوت اسلامی پر مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ بعد ازاں مدرسۃ المدینہ میں حاضری ہوئی ۔اس موقع پر جواد عطاری نے مدنی منوں کو دعوت اسلامی کے بارے میں بتاتے ہوئے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبد الحفیظ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کی جانب سے 17 اگست 2022ء مرکزی جا معہ المدینہ شہداد پور ڈسٹرکٹ سانگھڑ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں طلبہ، اساتذہ ناظم اور تحصیل نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

سٹی ذمہ دار ڈاکٹرامید علی عطاری نے اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات پر معلومات فراہم کیں اور انہیں مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیتے ہوئے یومِ دعوت اسلامی پر مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبد الحفیظ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  18 اگست 2022ء کو لاڑکانہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے اجتماع پاک میں ’’دل کی اصلاح کیوں ضروری ہے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو دل کی صفائی کے نسخے بتاتے ہوئے عاشقان رسول کی صحبت کو اپناتے ہوئےہفتہ وار اجتماع پاک میں آنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: ڈویژن ذمہ دار خالد حسین عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


11 اگست 2022ء بروز جمعرات پاکستان کی تحصیل سندھڑی میں دعوتِ اسلامی کے تحت رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے زمین دار حاجی رستم لغاری سمیت دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری اور ڈسٹرکٹ میرپورخاص ذمہ دار ندیم رضا عطاری مدنی نے زمین دار کو شعبے کے دینی کاموں سے آگاہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

بعدازاں حاجی رستم لگاری نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے اور اپنے بھتیجے کو مدرسۃ المدینہ بوائز میں داخلہ دلوانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:ندیم رضا عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز سیالکوٹ میں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے تحت اسلامی بھائیوں نے ”شہدائے کربلااور حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے ایصال ثواب کے لئے 8،9،10 محرم الحرام کو مدنی قافلے میں سفر کیا۔

اس مدنی قافلے میں میٹروپولیٹن سیالکوٹ کے ذمہ دار اور دیگر شخصیات نے شرکت کی اور علاقے کے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی ، ساتھ ہی علاقے میں شجرکاری بھی کی ۔(رپورٹ:محمد عمیر رمضان عطاری ، رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیواسٹاک میٹروپولیٹن سیالکوٹ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


سندھ کے شہر حیدر آباد میں واقع ھالا ناکہ نیرون ٹاؤن کے مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ عبد القادر ایو نیو میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں طلبۂ کرام سمیت اساتذۂ کرام اور ناظم صاحب نے شرکت کی۔

اس حلقے میں رابطہ ایگریکلچر اینڈ لا ئیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے سٹی ذمہ دار ڈاکٹرامید علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں اپنے شعبے کا تعارف کروایا۔

بعدازاں ذمہ دار نے اساتذۂ کرام سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے میٹنگ کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد فہیم بلوچ سٹی ذمہ دار حیدرآباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


2 اگست 2022 ء کو شعبہ ایگریکلچر  اینڈ لائیو سٹاک دعوت اسلا می کی جانب سے ٹنڈو الہ یار پراڈکشن آفس میں شجرکاری کی گئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر مظہر رند ، مولانا عمران مدنی ، مدثر عطاری اور صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری شامل تھے۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نےحاضرین میں شجرکاری کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے ”پودوں کی اہمیت “ پر ترغیب دلائی ۔شخصیات نے مدنی چینل کو تأثرات بھی دیئےاور دعوت اسلامی کے اس کام کو خوب سراہا۔(رپورٹ: ڈسٹر کٹ ذمہ دار محمد عادل عطاری ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


دعوت اسلامی کی جانب سے 2 اگست 2022 ء ٹنڈو الہ یار ، حیدرآباد روڈ کے قدیمی گل قبرستان میں پلانٹیشن کا سلسلہ  ہوا جس میں سید ممتاز شاہ راشدی ، صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری و دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نےحاضرین میں شجرکاری کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے ”پودوں کی اہمیت “ پر ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: ڈسٹر کٹ ذمہ دار محمد عادل عطاری ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


دعوت  اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک نے شعبہ FGRF کے تعاون سے جنوبی پنجاب لاہور میں قائم بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں شجرکاری کی ۔

اس دوران محکمہ زراعت جنوبی پنجاب کے سیکرٹری،نگران سٹی ملتان محمد راشد عطاری، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر حکومت علی نے بھی پودا لگایا۔ اور نیک نیتوں کا اظہار کیا۔

اس دوران دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ FGRF کے صوبائی ذمہ دار محمد آصف عطاری، شہزاد بھائی اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویژن کے ریاض بھائی بھی وہاں موجود تھے نیز محکمہ جنگلات ملتان ضلع اور ملتان ڈویژن کے آفیسران نے بھی شرکت کی۔ اور FGRF کے اقدامات کو سراہا۔(رپورٹ: ایگریکلچر اینڈ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


یکم اگست 2022ء  کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ویٹرنری ہسپتال میٹرو پولیٹن سیالکوٹ میں بھی پلانٹیشن کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی اظہر عطاری نے خصوصیت کے ساتھ شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے وہاں موجود شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ ، میٹرو پولیٹن نگران ، ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کے ساتھ ملکر پودے لگائے اس دوران شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے آپ نے ملک و قوم کی ترقی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ: ایگریکلچر اینڈ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری نے دعوت اسلامی کی جانب سے جھنگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر فیاض قمر، پرنسپل کالج آف ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسز اور دیگر اسسٹنٹ پروفیسرز سے مُلاقات کی اور اُنہیں دعوتِ اسلامی کے مُختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز ادارے میں پلانٹیشن ڈے میں حصہ ملاتے ہوئے اپنے اداروں میں شجر کاری کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کا ذہن دیا ۔

بعد ازاں محمد ماجد چوہدری پیسٹیسائیڈ ڈیلر اور ایک ویٹرینری آفیسر سے مُلاقات کی اور انہیں بھی دعوتِ اسلامی کی مُختلف ایپلیکشنز کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی۔(رپورٹ: ایگریکلچر اینڈ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)