عالمِ
اسلام کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کا شعبہ FGRF فیضان گلوبل ریلیف فاونڈیشن حالیہ باریشو
اور سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر اُمّت کی خیر خواہی کی لئے میدانِ عمل میں ہے۔
بانی دعوت اسلامی مولانا محمد الیاس عطارقادری کی ہدایات پر FGRF
کے رضاکار شہر بہ شہر گاؤں بہ گاؤں پکا پکایا کھانا، پینے کا صاف، پانی خیمے اور
دیگر ضروریاتِ زندگی کی چیزیں پیش کر رہے ہے، سیلابی صورتحال اور مسلسل پانی رہنے
کی وجہ سے انسانوں اور جانوروں میں مختلف
امراض پھیل رہے ہیں۔
رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے ذمہ
دار ڈاکٹر امید علی عطاری ، نے گورنمنٹ سندھ
کے ڈائریکٹوڑیٹ اینمل ہسبڈری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر حزب اللہ بھٹو سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے ان کو سیلابی صورتحال میں شعبہ ایف جی آر ایف
کی فلاحی خدمات اور سندھ بھر میں جانوروں کے ریلیف کیمپس کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے بھی جانوروں کا مفت معاینہ کرنے اور ادویات و ویکسین دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مدثر عطاری ڈویژنل ذمہ دار،ڈاکٹر
کاشف عطاری اور جہانزیب عطاری بھی موجود تھے۔