عالمِ اسلام کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کا شعبہ
FGRF (فیضان گلوبل ریلیف
فاؤنڈیشن) حالیہ باریشوں اور سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر
اُمّت کی خیر خواہی کے لئے میدانِ عمل میں
ہے ۔بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ہدایات پر FGRF کے رضاکار
شہر بہ شہر گاؤں بہ گاؤں پکا پکایا کھانا، پینے کا صاف پانی، خیمے اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی چیزیں پیش کر رہے
ہیں۔
سیلابی صورتحال اور مسلسل پانی رہنے کی وجہ سے
انسانوں اور جانوروں میں مختلف امراض پھیل
رہے ہیں دعوتِ اسلامی شعبہ FGRF کے تحت صوبہ سندھ کی تحصیل چمبڑ اور اطراف میں میڈیکل
کیمپس لگائے گئے جس میں مریضوں کا مفت مُعائِینَہ اور ادویات بھی دی گئیں۔
اس کےساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے شعبہ لائیو
اسٹاک کے تحت جانوروں کے کیمپس بھی لگائے گئے ۔میڈیکل اور لائیو اسٹاک ریلیف
کیمپ میں ذوالفقار ستار بچانی MNA، ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر محمد ابراہیم، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر مظہر، ترجمان رینجرز
عنایت، پاک آرمی ایڈمینسٹریٹر، چمپڑ شکیل کےکے، اسسٹنٹ کمشنر چمبڑ اور مقامی رہنما چیرمین
جبران نے وزٹ کیا۔ خدمات دعوت اسلامی کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔
اس موقع
پر پاکستان سطح کے نگران رضوان احمد عطاری، صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری،مدثر عطاری
ڈویژنل ذمہ دار FGRF، تحصیل و ڈسٹرکٹ نگران اور رضا کار بھی موجود تھے۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)