17
اگست 2022ء کو نوشہرو فیروز ڈسٹرکٹ میں نیکی کی دعوت کا
سلسلہ ہوا جس میں شعبہ ایگریکلچر لائیو
اسٹاک کے صوبائی ذمہ دار کا ایڈیشنل ڈائیریکٹرagricultural
extension رفیق احمد وسطرو، وٹنری ڈاکٹر صدام خالد اور
سویرا اینگرو اور مختلف پیسٹی سائید ڈیلرز سے ملاقات ہوئی ۔
نگران ڈسٹرکٹ جواد عطاری اور عبدالحفیظ عطاری نے شخصیات کو ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی کاموں کی کاوشوں پر بریفنگ دی اور
انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے یوم دعوت اسلامی پر مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ بعد ازاں
مدرسۃ المدینہ میں حاضری ہوئی ۔اس موقع پر جواد عطاری نے مدنی منوں کو دعوت اسلامی کے بارے میں بتاتے
ہوئے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی
مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:
ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبد الحفیظ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)