دعوت  اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک نے شعبہ FGRF کے تعاون سے جنوبی پنجاب لاہور میں قائم بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں شجرکاری کی ۔

اس دوران محکمہ زراعت جنوبی پنجاب کے سیکرٹری،نگران سٹی ملتان محمد راشد عطاری، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر حکومت علی نے بھی پودا لگایا۔ اور نیک نیتوں کا اظہار کیا۔

اس دوران دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ FGRF کے صوبائی ذمہ دار محمد آصف عطاری، شہزاد بھائی اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویژن کے ریاض بھائی بھی وہاں موجود تھے نیز محکمہ جنگلات ملتان ضلع اور ملتان ڈویژن کے آفیسران نے بھی شرکت کی۔ اور FGRF کے اقدامات کو سراہا۔(رپورٹ: ایگریکلچر اینڈ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


یکم اگست 2022ء  کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ویٹرنری ہسپتال میٹرو پولیٹن سیالکوٹ میں بھی پلانٹیشن کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی اظہر عطاری نے خصوصیت کے ساتھ شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے وہاں موجود شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ ، میٹرو پولیٹن نگران ، ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کے ساتھ ملکر پودے لگائے اس دوران شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے آپ نے ملک و قوم کی ترقی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ: ایگریکلچر اینڈ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری نے دعوت اسلامی کی جانب سے جھنگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر فیاض قمر، پرنسپل کالج آف ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسز اور دیگر اسسٹنٹ پروفیسرز سے مُلاقات کی اور اُنہیں دعوتِ اسلامی کے مُختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز ادارے میں پلانٹیشن ڈے میں حصہ ملاتے ہوئے اپنے اداروں میں شجر کاری کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کا ذہن دیا ۔

بعد ازاں محمد ماجد چوہدری پیسٹیسائیڈ ڈیلر اور ایک ویٹرینری آفیسر سے مُلاقات کی اور انہیں بھی دعوتِ اسلامی کی مُختلف ایپلیکشنز کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی۔(رپورٹ: ایگریکلچر اینڈ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


28 جولائی 2022ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے تحت رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے D.J.C کمپنی (Ali akbar guropکے سیلز آفیسر نواب علی ابڑو سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ڈویژن ذمہ دار خالد حسین عطاری نے آفیسر کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بعدازاں ڈویژن ذمہ دار نے انہیں دعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 19 جولائی 2022ء بروز منگل کے ڈویژن ذمہ دار خالد حسین عطاری (رابط برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ) کی پاکستان کے شہر لاڑکانہ میں دھوم سیڈ کمپنی کے سیلز آفیسر مظفر حسین سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار نے سیلز آفیسر کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے بالخصوص ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی تر غیب دلائی جس پر انہوں نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ہر ہفتے ایک گھنٹا مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیت کی۔(رپورٹ:رابط برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ملتان ڈویژن کے محمود ٹیکسٹائل ملز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ملز کے ملازمین سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

دورانِ حلقہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے فرض علوم کورس کرنے اور تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک سیکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں ذمہ دار نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے تحت سفر کرنے والے مدنی قافلوں کی اہمیت بیان کی اور انہیں مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہر لاڑکانہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت 18 جولائی 2022ء بروز پیر دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے فارمرز (Formars) سعید خان اور حاجی بگن مغیری سے ملاقات کی۔

اس دوران ڈویژن ذمہ دار خالد حسین عطاری نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ:رابط برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے تحت عمر کوٹ  میں پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے ذیلی شعبے ایرڈ زون ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر میں ماہانہ میٹ اپ ہواجس میں ڈائریکٹر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر و دیگر افسران نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے آخرت کی تیاری اور وقت کی اہمیت پر گفتگو کی نیز شرکاء کو اپنی صلاحیتوں کو اُبھارنے اور دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا ۔

اس موقع پر ڈاکٹر امید علی عطاری اور نگران مجلس ڈاکٹر ناصر عطاری بھی موجود تھے۔( رپورٹ: صادق پنہور صاحب ، ڈسٹرکٹ ذمہ دار عمرکوٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز  دعوت اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے تحت نگران مجلس ڈاکٹر ناصر عطاری اور صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری نے سکھر جامعۃ المدینہ بیراج کالونی میں سیکھنے سکھانے کے سلسلے میں مدنی حلقہ لگایا ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کرام کو شعبے کا تعارف کروایا اور دور حاضر میں عصری علوم کی اہمیت بتاتے ہوئے اسے حاصل کرنے کی ترغیب دلائی نیز ناظم جامعہ و اساتذہ کرام میں شعبے کی تقرری کی گئی اور جامعہ کو خود کفالت کرنے کے حوالے سے ذہن دیا ۔ ( رپورٹ: محمود عطاری ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


صوبۂ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 جولائی 2022ء بروز اتوار سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں فارمرز (Formars) محمد اعظم اور حاجی عبدالغفور بلوچ سمیت ديگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں ڈویژن ذمہ دار خالد حسین عطاری نے شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی ایکٹیویٹیز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں ڈویژن ذمہ دار نے فارمرز(Formars) کو عشر دینے کی اہمیت بتاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے اپنا عشر دینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوت اسلامی کے  شعبہ رابط برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سکھر ڈویژن ڈسٹرکٹ سکھر میں مختلف مقامات پر دینی حلقوں کا سلسلہ ہوا ۔

نگران مجلس رابط برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈاکٹر ناصر عطاری، صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری نے تیر چوک پر موجود پیسٹی سائیڈ مارکیٹ میں مختلف شاپ پر شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں اپنے وقت کو نیکی کے کاموں میں صرف کرنے کا ذہن دیا نیز دکانداروں کو نیک اعمال اور پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمود علی عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز  دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے لائیو اسٹاک ایگریکلچر کے لاڑکانہ ڈویژن کے نگران خالد حسین عطاری نے FMC کمپنی کے سیلز آفیسر رفیق احمد بھٹی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر دعوت اسلامی اور جامعۃ المدینہ کا تعارف پیش کیا نیز دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے متعلق معلومات فراہم کیں اور فیضان مدینہ لارکانہ میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کے لئے انوائیٹ (invite) کیاجس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور آنے والے جمعرات اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)