20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ملتان ڈویژن
کے محمود ٹیکسٹائل ملز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ملز کے ملازمین سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
دورانِ حلقہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے
ہوئے فرض علوم کورس کرنے اور تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک سیکھنے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں ذمہ دار نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی
کے تحت سفر کرنے والے مدنی قافلوں کی اہمیت بیان کی اور انہیں مدنی قافلے میں سفر
کرنے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)