گزشتہ روز  دعوت اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے تحت نگران مجلس ڈاکٹر ناصر عطاری اور صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری نے سکھر جامعۃ المدینہ بیراج کالونی میں سیکھنے سکھانے کے سلسلے میں مدنی حلقہ لگایا ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کرام کو شعبے کا تعارف کروایا اور دور حاضر میں عصری علوم کی اہمیت بتاتے ہوئے اسے حاصل کرنے کی ترغیب دلائی نیز ناظم جامعہ و اساتذہ کرام میں شعبے کی تقرری کی گئی اور جامعہ کو خود کفالت کرنے کے حوالے سے ذہن دیا ۔ ( رپورٹ: محمود عطاری ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )