رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو
اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موجود دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ، نگران شعبہ، صوبائی اور سرکاری ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی پچھلی کار کردگیوں کا جائزہ لیا اور اس شعبے کو خود کفیل بنانے، تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک
مینجمنٹ، کارگردگی جائزہ (جنوری 2022 تا اپریل 2022) اور 2026 کے اہداف نیز او آر جی ایپلی کیشنز کا تعارف کروایا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاور ت نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں شعبہ ایگریکلچر لائیو اینڈ اسٹاک
ڈیپارٹمنٹ کے تحت بھکر شہر اور کلور کوٹ
کے مختلف مقامات میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا سلسلہ ہوا جن میں غلامہ
فارم میں لائیو اسٹاک کے ڈاکٹرز اور
افسران ، ڈائریکٹر لائیو اسٹاک (فارمز ) اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (زراعت ) سے ملاقات کی ۔
دوران ملاقات سیکھنے سکھانے کے مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوت اسلامی
کے دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا گیااور نماز جنازہ کے مسائل سیکھائے گئے ، اس مدنی حلقے میں علم دین سیکھنے سکھانے کے پر
کیف لمحات سے متاثر ہونے پر افسران نے
اچھے تأثرات دیئےاور ہر ماہ آفس میں مدنی حلقہ لگانے کی نیت کی نیز مکتبۃ المدینہ
کے رسائل بھی تحفے میں پیش کئے گئے۔(رپورٹ:
محمد آصف رضا عطاری ، ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پاکستان کے ضلع
میاں والی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رابطہ برائے
ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران، آفیسر سوائل سائنس اینڈ
واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری میانوالی اور ایک شخصیت فارمر سمیت دیگر کثیر اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
اس موقع پر ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شعبے کے حوالے سے بستہ لگانے والے ذمہ دار کا تقرر ہوا جو ہر
جمعرات بستہ لگائیں گے۔اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میاں والی میں بھی بستے
کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔
بعدازاں ڈسٹرکٹ نگران محمد
زاہد عطاری نے بستے پر آکر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شعبے کے دینی
کاموں اوربستے میں استقامت کی دعا کی۔(رپورٹ:محمد آصف رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں پنجاب
پاکستان کے عیسیٰ خیل ٹاؤن ضلع میانوالی
میں واقع اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت آفس اور سول
ہسپتال میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں افسران اور ویٹرنری ڈاکٹرسمیت
دیگر عملے نے شرکت کی۔
اس حلقے میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ سمیت دعوتِ
اسلامی کے دیگر ڈیپارٹمنٹس کی خدمات سے آگاہ کیا۔
اس کے علاوہ مزید 3 زرعی مالکان سے ملاقات کا سلسلہ رہا جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے
تحت سفر کرنے والے مدنی قافلے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد
آصف رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کی تحصیل علی پور ضلع
مظفر گڑھ میں قائم انڈس ہوٹل میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل
ڈاکٹرز، بزنس کمیونٹی اور ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
اس ورکشاپ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے standards of
life کے حوالے سے
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے نماز، روزہ، حج اور زکوٰۃ کے اسٹینڈرز
ہمیں بتا دیئے ہیں جسے ہمیں اپنی زندگی میں لاگو کرنا چاہیئے۔
مزید رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی کا
دینی ماحول عاشقانِ رسول کو اسلامی
تعلیمات کے مطابق لائف اسٹینڈرڈ بتا کر ان کی زندگی کو improve کر
رہی ہے۔آخر میں نگرانِ علی پور ڈاکٹر جمشید اختر عطاری نے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کے درمیان رسائل تقسیم کئے۔(رپورٹ:نگرانِ علی پور ڈاکٹر جمشید اختر
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں سرگودھا ڈویژن کے شہر بھیرہ شریف میں
دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ویٹرنری ڈاکٹر اور ہسپتال کے دیگرعملے نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمدآصف رضاعطاری نے
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نماز کی 6 شرائط یاد
کروائیں اور رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے
حوالے سےبریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
اس کے علاوہ اسلامی بھائیوں نے ذمہ داران سے ہر
ماہ کم از کم ایک ٹرینگ سیشن کروانے کی خواہش کی جس پر ذمہ داران نے تعاون کی یقین
دہانی کروائی۔(رپورٹ:رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
10 مئی 2022 ء کو حیدرآباد ڈویژن ڈسٹرکٹ
جامشورو میں صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید
علی عطاری اور دیگر ذمہ دار ان نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور شخصیات سے ملاقات کی جس میں شعبے کا تعارف کروایا گیا اس کے علاوہ مویشی منڈی میں درس،
فارمز اور ملز کے مالکان کو ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔
اسکے علاوہ کوٹری ڈویژن میں ضلع کا مدنی مشورہ
ہوا، ذمہ دار اسلامی بھائی نے مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کا وزٹ کیا۔ اساتذہ
ٔ کرام و ناظمین سے ملاقات کی اور تعلیم میں مزید بہتری کے لئے نئے اقدامات کاذہن دیا ۔(رپورٹ:امید علی عطاری ، ریجن ذمہ دار ، کانٹینٹ:شیخ محمد مصطفی انیس )
ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک سے تعلق رکھنے والی
شخصیات کے لئے افطار اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 14 اپریل 2022ء
بروز جمعرات لاہور میں افطار اجتماع منعقد ہوا جس میں ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک
سے تعلق رکھنے والی شخصیات میں سے کمپنیوں کے CEO اور
سیل مینجر سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت
کی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے ’’شانِ مضان‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے رمضانُ
المبارک کی برکتوں کے بارے میں بتایا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو
دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:ندیم عطاری مدنی لاہور ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ایرڈ
ایگریکلچر یو نیورسٹی ، راولپنڈی کے ہاسٹل میں افطار اجتماع کا سلسلہ
گزشتہ
روز شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر کے تحت ایرڈ ایگریکلچر یو نیورسٹی ، راولپنڈی کے
ہاسٹل میں افطار اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں تقریباً 350 اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔
مبلغ
دعوت اسلامی نے اجتماع ِپاک میں رمضان المبارک کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا ،اسٹوڈنٹس
کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، مدنی چینل دیکھنے، ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کی دعوت دی اور تحائف بھی دیئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےایگریکلچر،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
مٹیاری
ڈسٹرکٹ جامعہ غوثیہ طاہریہ میں رابطہ
برائے ایگریکلچر کے ذمہ دار کا دورہ
27
مارچ 2022 ء کو رابطہ برائے ایگریکلچر
اینڈ لائیو اسٹاک کے ذمہ دار عبد الرشید
عطاری نے مٹیاری ڈسٹرکٹ جامعہ غوثیہ
طاہریہ نیشنل ہائی وے میں وزٹ کیا جہاں ناظم
اعلی عبد الطیف چانڈیو اور مدرسہ ہذا کے حفاظ کرام سے ملاقا ت کی ۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی اور اس کے ذیلی شعبہ جات کا تعارف کرایا بالخصوص مدرسۃ
المدینہ کی خدمات بیان کی جس پر ناظم اعلی نے دعوت اسلامی کے کاموں کو خوب سراہا۔
اس کے
علاوہ پیر آغا نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر انوار پرحاضری بھی دی ۔(رپورٹ:
عبد الرشید عطاری ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام تین دن
کا مدنی قافلہ مٹیاری ڈسٹرکٹ کی جانب سفر پر روانہ ہوا جس میں رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ
لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران، مدرسین، مدرسۃ المدینہ بالغان کے طلبہ اور
تاجران سمیت دیگر عاشقانِ رسول شریک تھے۔
دورانِ مدنی قافلہ مختلف دینی کاموں کا سلسلہ
رہا جن میں چوک درس، مسجد درس فجر کے لئے اسلامی بھائیوں کو جگانا اور تفسیر سننے
سنانے کا حلقہ شامل تھا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے قافلہ کو رمضان
المبارک میں ایک ماہ کا اعتکاف کرنے اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے
زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس کے علاوہ ایک شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے
کا حلقہ بھی ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ:عبد الرشید عطاری یونیورسٹی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
25 مارچ 2022 ء کو لاہور میں دو دن پر مشتمل ڈیری ایشیا ایکسپو کا
انعقاد کیا گیا جس میں ڈیری ایشیا ایکسپو
کی آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری کو ایکسپو وزٹ کرنے کی دعوت دی گئی جس پر رکن شوری ، نگران مجلس ایگریکلچر
اینڈ لائیواسٹاک اور دیگر ذمہ دار ان نے ڈیری
ایشیا ایکسپو کا وزٹ کیا۔
آرگنائزنگ کمیٹی نے رکن شوری و ذمہ داران کو مختلف اسٹالز کا خصوصی وزٹ
کرایا اور دعوت اسلامی کے رابطہ برائے
اگریکلچر کے اسٹال کا بھی وزٹ کیاجہاں ذمہ دار ان کی کوششوں کو سراہا۔
رکن شوری نے ایکسپو میں آئے ہوئے دیگر مہمانوں سے ملاقات کی اور انہیں مکتبۃ
المدینہ کی کتاب تحفے میں پیش کی۔آرگنائزنگ کمیٹی نے رکن شوریٰ کا ان کی آمد پر
شکریہ ادا کیا اور شیلڈ آف آنر پیش کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ ایگریکلچر،
کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )