گزشتہ دنوں ڈویژن سرگودھا میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں نگران مجلس ایگریکلچراینڈ لائیو اسٹاک   نے سرگودھا کے مختلف شخصیات سے ملاقات کی۔

نگران مجلس نے علاقے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے شعبے کے بارے میں بتایا ، رمضان المبارک میں ہونے والے اعتکاف میں بیٹھنے کی دعوت د ی اور راہ ِخدا میں مدنی قافلہ میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر سرگودھا سے ایک اسلامی بھائی نے پورے 12 ماہ کے لئے راہِ خدا کا مسافر بننے کی نیت کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


19 مارچ 2022 ء کو رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک دعوت اسلامی کے تحت  کے کے ہاؤس مدینہ کالونی چمبڑ روڈ ڈسٹرکٹ ٹنڈوالہ یار حیدرآباد ڈویژن میں اجتماع و مدنی مذاکرہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری ، ڈاکٹر امید علی عطاری و دیگر ذمہ داران سمیت علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے شعبہ ایگریکلچر میں دعوت اسلامی کی خدمات کو بیان کرتے ہوئے رمضان المبارک میں روزے رکھنے اور رکھوانے ، اعتکاف کرنے اور حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ:ڈاکٹر عادل عطاری ڈسٹرکٹ ٹنڈو الہ یار ذمہ دار، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )


16 مارچ 2022ء  بروز بدھ دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر و لائیو اسٹاک کے زیر اہتمام حاجی اللہ ورایو دولت آباد کھپرو ڈویژن سانگھڑ میں مختلف شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی ندیم رضا مدنی نے زمیندار عطاء محمد خاصخیلی اور گل حسن خاصخیلی ٹیچر ہائی اسکول سے ملکر انہیں شعبے کا تعارف پیش کیا اور ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دین متین کی خدمت سے آگاہ کرتے ہوئے ایک ماہ کے اعتکاف کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر زمیندار حاجی گل حسن اور عطاء محمد خاصخیلی انہوں نے اپنے علاقوں سے دس اسلامی بھائیوں کو ایک ماہ کے اعتکاف کروانے کے حوالے سے نیتیں پیش کیں۔(رپورٹ: ڈسٹرکٹ ذمہ دار ندیم رضا مدنی ، کانٹینٹ: رمضان رضا )


دعوت اسلامی کے  شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر و لائیو اسٹاک کے زیر اہتمام16 مارچ 2022ء کو ڈسٹرکٹ میرپورخاص حاجی رستم لغاری پھلاڈیوں ڈویژن میں ندیم رضا مدنی اور نگران پھلاڈیو ڈویژن محمد خان عطاری نے ایک زمین دار سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں شعبے کے دینی کام کا تعارف کرواتے ہوئے دعوت اسلامی کی دین متین کی خدمت کرنے پر مشتمل بریفنگ دی اور انہیں اپنا عُشَرْ دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: ڈسٹرکٹ ذمہ دار ندیم رضا مدنی ، کانٹینٹ: رمضان رضا )


گزشتہ دنوں شعبہ  ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے ذمہ داران کا ڈسٹرکٹ حافظ آباد میں مختلف سیڈ ٹریڈر کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ رہا جن میں کھاد اور پیسٹی سائیڈ کے ڈیلر چوہدری خالد اعوان ، لینڈ ریکارڈ آفیسر محمد اجمل اور مین برانچ زرعی بینک حافظ آباد کے آپریشنل مینجر عثمان نگینہ شامل تھے ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیواسٹاک کا تعارف کروایا اور بتایا کہ یہ شعبہ کس طرح اس فیلڈ میں نیکی کی دعوت کو عام کر رہا ہے اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماع شبِ براءت میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں دعوت اسلامی کے دینی کام میں ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور شبِ براءت اجتماع میں آنے کی بھی نیت کی ۔(رپورٹ: حافظ آباد ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ: مصطفی انیس ) 


گزشتہ دنوں شعبہ ایگریکلچر لائیو اسٹاک کے تحت یونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسز، لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تقریبا 76 اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔

ہیڈ آف آل پاکستان ایگریکلچر اینڈ لائیواسٹاک یونیورسٹیز ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری نے دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے اصلاح نفس اور دینی کاموں کے سلسلے میں نوجوانوں کی ذہن سازی کی ، ذمہ داران نے یو نیورسٹی میں قائم ہاسٹل میں جا کر 12 مدنی درس دیئے جس میں اکثر اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔(رپورٹ: شعبہ ایگریکلچر لائیو اسٹاک ، کانٹینٹ: مصطفیٰ انیس )


رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام 11 مارچ 2022ء بروز جمعہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے ڈسٹرکٹ میرپورخاص کے نہال رند گاؤں میں قائم پرائمری ہیڈ ماسٹر اسکول کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسٹاف سمیت دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار ندیم رضا عطاری مدنی نے وہاں موجود اسٹوڈنٹس کے درمیان ’’اخلاقیات ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں اپنے والدین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے مدرسۃ المدینہ (بوائز، گرلز) کے بارے میں بتایا اور انہیں مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دوران  بہاولپور ڈویژن میں واقع CUVAS (Cholistan university of veterinary & animal sciences) یونیورسٹی میں شب معراج اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 13 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اور اسلامی بھائیوں نے سحری کر کے روزہ بھی رکھا۔

مزید ذمہ داران کا اسٹوڈنٹس کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا اور یو نیورسٹی میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو آگے بڑھانے کے لئے اسٹوڈنٹس میں 3 رُکنی ٹیم بنائی۔


گزشتہ دنوں بہاولپور ڈویژن میں واقع CUVAS ( University of Veterinary & Animal Sciences Cholistan) یو نیورسٹی میں شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک کا دورہ ہوا ، جہاں نیکی کی دعوت پیش کی گئی۔

دوران دعوت یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عبد الغفار،ڈین آف بائیو سائنسز فکلٹی حافظ ڈاکٹر افتخار اختر ، ہیڈ آف قرآت اینڈ نعت سوسائٹی اور مختلف لیکچرارز سے ملاقات کی۔ اس دوران انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور مُختلف معاملات پر گفتگو ہوئی۔


پچھلے دنوں شعبہ لائیوا سٹاک اینڈ ایگریکلچرکے تحت  ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر عاطف عطاری اور ڈویژن نگران شعبہ لائیو اسٹاک اینڈ ایگریکلچر فیصل آباد کے ساتھ ملاقات ہوئی ۔

جن میں pesticides (کیڑے مار ادویات )کی مختلف کمپنیوں کےآنرز، مینیجرز ،اینگرو فوڈز ، شریف ڈیری فارم کے ڈاکٹرز اور رحمن پولٹری فارم کے اونر ز شامل تھے ۔نگران شعبہ نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور نیکی کی دعوت پیش کی۔

شخصیات نے مختلف کورسز میں شرکت کرنے کی نیت کی اور دارالمدینہ وزٹ کرنے کے لئے دعوت پیش کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت تحصیل قاسم آباد اور ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان منٹلی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ ڈاکٹر خلیل احمد عطاری، ڈاکٹر امید علی عطاری اورصوبائی ذمہ دار علی رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے مہران چوک ٹنڈو محمد خان میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے بچوں اور قاری صاحبان سے ملاقات کی۔(رپورٹ:رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 25 فروری 2022ء بروز جمعہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے پاکستان کے شہر میر پورخاص میں ڈسٹرکٹ پیسٹی سائیڈ و زمین دار سیّد شفقت علی شاہ اور ان کے بیٹے سیّد عطا محمد شاہ سے ملاقات کی۔

اس دوران ندیم رضا عطاری مدنی نے انہیں شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے دینِ متین کے لئے دعوتِ اسلامی کی جانب سے کی جانے والی خدمات سے آگاہ کیا اور اپنی زمین کاعشر دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)