فیصل
آبادمیں پیسٹی سائیڈ کمپنیوں کے آنرز و منیجرز سے
ڈاکٹر عاطف عطاری کی ملاقات
.jpeg)
پچھلے
دنوں شعبہ لائیوا سٹاک اینڈ ایگریکلچرکے تحت ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر عاطف عطاری اور ڈویژن نگران شعبہ لائیو اسٹاک
اینڈ ایگریکلچر فیصل آباد کے ساتھ ملاقات ہوئی ۔
جن
میں pesticides (کیڑے مار ادویات )کی مختلف کمپنیوں کےآنرز، مینیجرز ،اینگرو فوڈز ، شریف
ڈیری فارم کے ڈاکٹرز اور رحمن پولٹری فارم کے اونر ز شامل تھے ۔نگران شعبہ نے دعوت
اسلامی کا تعارف کروایا اور نیکی کی دعوت پیش کی۔
شخصیات
نے مختلف کورسز میں شرکت کرنے کی نیت کی
اور دارالمدینہ وزٹ کرنے کے لئے دعوت پیش کی۔

دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت تحصیل قاسم آباد اور ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان منٹلی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ ڈاکٹر خلیل احمد عطاری، ڈاکٹر امید علی عطاری اورصوبائی ذمہ دار علی رضا
عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے مہران چوک ٹنڈو محمد
خان میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے بچوں
اور قاری صاحبان سے ملاقات کی۔(رپورٹ:رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ
لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 25 فروری 2022ء
بروز جمعہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو
اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے پاکستان کے شہر میر پورخاص میں ڈسٹرکٹ پیسٹی سائیڈ و زمین دار سیّد شفقت علی
شاہ اور ان کے بیٹے سیّد عطا محمد شاہ سے ملاقات کی۔
اس دوران ندیم رضا عطاری مدنی نے انہیں شعبے کا
تعارف کرواتے ہوئے دینِ متین کے لئے دعوتِ اسلامی کی جانب سے کی جانے والی خدمات سے آگاہ کیا اور
اپنی زمین کاعشر دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو
اسٹاک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
میرپورخاص فیضان مدینہ میں رابطہ
برائے ایگریکلچر و لائیو اسٹاک کا مدنی مشورہ
.jpeg)
24 فروری 2022 ءبروز جمعرات میرپورخاص مدنی مرکز فیضان مدینہ میں رابطہ برائے ایگریکلچر و لائیو اسٹاک کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار و ڈویژن ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے کا آغاز کلام پاک سے ہوا ، ڈسٹرکٹ
میرپورخاص کے ذمہ دار ندیم رضا مدنی نے شعبے
کے تحت ذمہ داران سے ملاقات کرنے کا ذہن دیا نیز رمضان عطیات کےبارے میں مدنی پھول
عطا فرمائے اور شعبے کی کارگردگی بہتر کرنے کے حوالے سے بھی بیان کیا ۔ (رپورٹ: ندیم
رضا مدنی ایگریکلچر و لائیو اسٹاک ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
.jpg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن کا مدنی
قافلہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن سے مٹیاری ہالا سندھ روانہ ہوا جس میں
کافی تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی قافلہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے
اہلِ علاقہ کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے
والے شبِ معراج اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
بعدازاں شرکائے مدنی قافلہ نے ایک شخصیت کے گھر
پر بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔اس موقع پر امیر مدنی قافلہ سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ذمہ دار عبد الرشید عطاری اور حاجی عبدالغفار علی عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ: رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک
ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
20 فروری 2022ء بروز اتوار رابطہ برائے ایگریکلچر
اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت چوھر جمالی ڈسٹرکٹ سجاول بھنبھور
ڈویژن میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ ذمہ
داران نے شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ بھنبھور ڈویژن ذمہ دار عبد القادر عطاری اور صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی
عطاری نے ذمہ داران کی ڈسٹرکٹ سطح پر
تقرری سمیت 12 دینی کاموں میں عملی طور پرشرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں ذمہ داران نے رائس ملز کے اونر ممتاز علی
میمن،عرفان علی میمن اور قاری محبوب حسنی سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کے ملز میں
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو رائج کرنے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔مزید مدینہ مسجد کے ساتھ
قائم مدرسۃ المدینہ بوائز میں قاری صاحب سے ملاقات
کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ: رابطہ برائے
ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لاہور کے نواحی علاقے مراکہ میں اسلامی بھائیوں کے
مدرسۃ المدینہ کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کی جانب سے دنیا بھر میں قراٰنِ پاک کی تعلیم کو عام کرنے اور عاشقانِ
رسول کو دینی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے مدرسۃ المدینہ کا اہتمام کیا جاتا ہے جس
میں بچوں اور بڑوں کو صحیح تلفظ کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم دی جاتی ہے۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں لاہور کے نواحی علاقے
مراکہ میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃ المدینہ کا اہتمام کیا گیا جس
میں ڈیری فارم کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کے درمیان قرآنِ پاک کے فضائل
بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:ندیم عطاری مدنی ڈویژن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
سندھ پاکستان کے ضلع ٹنڈو الہ یار اور ایگریکلچر یونیورسٹی
حیدر آباد کا دورہ

گزشتہ دنوں رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو
اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ سلامی کے ذمہ داران نے سندھ پاکستان کےضلع ٹنڈو الہ یار اور
ایگریکلچر یونیورسٹی حیدر آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے
اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر مظہر رند، ایگریکلچر
ایکسٹینشن ایڈیشنل ڈائریکٹر سلیم سہاگ اور سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام
کے HOD، Poultry Department، Livestock، Soil Science Dept اور
رجسٹرآر شامل تھے۔
اس دوران صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں
دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا نیز امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ترغیب پر 15 رجب المرجب کو کونڈوں کی نیاز
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:ڈاکٹر عادل آرائیں ڈسٹرکٹ ٹنڈوالہ یار ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ذمہ داران کی پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی
رہنما سیّد جمن شاہ بخاری سے عیادت

دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو
اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری اور سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی
ٹنڈوجا م ذمہ دار عبد الرشید عطاری نے 8
فروری 2022ء بروز منگل پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سیّد جمن شاہ بخاری کی
عیادت کی اور انہیں امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کا دعائیہ پیغام سنایا۔
اس دوران ذمہ داران نے انہیں بیماری پر صبر کرتے
ہوئے اللہ کی رضا پر راضی رہنے کاذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے
والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ
لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
پچھلے دنوں آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں رابطہ برائے ایگریکلچر
اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں میٹرو پولیٹن کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی عبد الرشید
عطاری، فہیم رضا عطاری، عارف رضا اور صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے جانوروں پر رحم
کرنے کے متعلق بتایا۔
مزید شعبے میں دینی کام کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے سحری اجتماعات کی تیاریوں کےحوالے سے
اہداف دیئے گئےجس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں میٹرو پولیٹن
میں فہیم رضا عطاری اور نواب شاہ ڈسٹرکٹ مین عارف رضا عطاری کی تقرری کا اعلان ہوا۔(رپورٹ: رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک
ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لاہور چوبر جی چوک میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں
کے لئے مدرسۃ المدینہ کا انعقاد
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ
لائیواسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت یکم فروری 2022ء بروز منگل لاہور چوبر جی چوک پر ایک
اسلامی بھائی کی دوکان میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے
کے لئے مدرسۃ المدینہ کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف دوکانداروں نے شرکت کی۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو قراٰنِ
پاک کے فضائل بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تر بیت و رہنمائی کی
نیز قراٰنِ پاک پڑھنے کا شوق پیدا کرنے کے لئے ذہن سازی کی۔(رپورٹ: ندیم عطاری مدنی ڈویژن ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
.jpeg)
ربطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ
داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں یکم
فروری 2022ء بروز منگل میرپور خاص برکت گوٹھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے علاقائی
نگران سمیت دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی۔
اس دوران ڈویژن ذمہ دار ندیم رضا عطاری مدنی نےذمہ دار اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول کی
تعداد بڑھانے اور مسجدوں میں رات اعتکاف کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: ربطہ
برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک
ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)