سندھ پاکستان کے ضلع ٹنڈو الہ یار اور ایگریکلچر یونیورسٹی
حیدر آباد کا دورہ
گزشتہ دنوں رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو
اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ سلامی کے ذمہ داران نے سندھ پاکستان کےضلع ٹنڈو الہ یار اور
ایگریکلچر یونیورسٹی حیدر آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے
اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر مظہر رند، ایگریکلچر
ایکسٹینشن ایڈیشنل ڈائریکٹر سلیم سہاگ اور سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام
کے HOD، Poultry Department، Livestock، Soil Science Dept اور
رجسٹرآر شامل تھے۔
اس دوران صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں
دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا نیز امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ترغیب پر 15 رجب المرجب کو کونڈوں کی نیاز
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:ڈاکٹر عادل آرائیں ڈسٹرکٹ ٹنڈوالہ یار ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)