21 جنوری 2022 ء کوحیدرآباد میٹرو پولیٹن  ڈائریکٹر اینیمل ہسبنڈری حذب اللہ بھٹو صاحب کے آفس میں نگران مجلس پاکستان ڈاکٹر ناصر عطاری صوبائی ذمہ دار سندھ اور ڈاکٹر امید علی عطاری نے ملاقات کیں ۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے نیکی کی دعوت پیش کی اور شعبے کا تعارف کروایامزید دعوت اسلامی کا ایگریکلچر کے شعبہ میں خدمات بیان کیں۔(رپورٹ: ڈاکٹر خلیل احمد سومرو ذمہ دار رابط برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )


پچھلے دنوں دعوت اسلامی  کے تحت ٹنڈوالہ یار ، حیدرآباد میں اجتماع ایصال ثواب کا انعقاد ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی محمد شکیل عطاری ، امام مسجد ، شخصیات ، ذیلی حلقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔مبلغ دعوت اسلامی نے ”گھر میں رہنے اور پڑوسیوں کے حقوق “ کے موضوع پر گفتگو کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔(رپورٹ: ڈاکٹر عادل آرائیں ڈسٹرکٹ ذمدار رابط برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ٹنڈوالہ یار ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )


دعوت اسلامی کے تحت 20 جنوری 2022 ء  کو حیدرآباد میٹرو پولیٹن ،زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام ، فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن میں لائبریری میں سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقہ ہواجس میں نگران مجلس پاکستان ڈاکٹر ناصر عطاری ،نگران سندھ ڈاکٹر امید علی عطاری نے وزٹ کیا اور ڈپارٹمنٹ آف پلانٹ بریڈنگ کے چئیرمین ڈاکٹر شاھنوز مری صاحب سے ملاقات ہوئی ۔مبلغ دعوت اسلامی نے ” رجب کے فضائل “پر بیان کیا ، دعوت اسلامی کا تعارف اور شعبہ ایگریکلچر میں دعوت اسلامی کی خدمات بیان کیں ۔( رپورٹ : عبدالرشید عطاری ،ذمدار رابط برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک یونیورسٹی، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس) 


پاکستان کے شہر فیصلِ آباد میں 16 جنوری 2022ء بروز اتوار رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں  ایگری کلچر اور ویٹنری کے پروفیشنل اسلامی بھائیوں سمیت یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں ڈویژن نگران شہزاد عطاری نے ’’راہ خدامیں سفر کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدنی قافلوں کی اہمیت بیان کی۔

اس کےعلاوہ ذمہ دار نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد عمران عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 15 جنوری 2022ء بروز ہفتہ صوبائی و ڈسٹرکٹ ذمہ دار ڈاکٹر امید  غلام نبی عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ٹاؤن اینیمل ہسپتال ڈسٹرکٹ مٹیاری کا وزٹ کیا ۔

اس دوران ذمہ دارنے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں شرکا کو آخرت کی تیاری کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں عمر کوٹ میں رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے PARC Arid Zone Research Center کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ڈائریکٹر عطا اللہ خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیپر اور سائنسدان وسیم کالرو سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاگیا جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارےمیں بتایا۔

اس کے علاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکا کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیتے ہوئے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ محمد صادق پنہور بھی موجود تھے۔(رپورٹ:امید علی عطاری ریجن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


نیکی کی دعوت عام کرنے اور عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی وقتاً فوقتاً مختلف مقامات پر نیکی کی دعوت کا اہتمام کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت میرپورخاص گلبرگ سوسائٹی میں ربطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا انعقاد کیا۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے علاقے کے عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔ذمہ داران نے بعدنمازِ مغرب سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا گیا۔

واضح رہے اس نیکی کی دعوت میں شعبہ مدنی مذاکرہ ڈسٹرکٹ میرپورخاص ذمہ دار نعیم عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار ندیم رضا عطاری مدنی اورشعبہ اجتماعِ ذکرونعت ڈسٹرکٹ میرپورخاص ذمہ دار عبدالستار عطاری شامل تھے۔(رپورٹ:ربطہ برائے ایگریکلچر و لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کےصوبہ سندھ ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری نے  دینی کاموں کے سلسلے میں سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی سب کیمپس عمرکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل اور ٹیچرز سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے روانہ یونیورسٹی میں درس ِفیضان شروع کروانے کا ذہن دیا اور وہاں موجود ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور لیکچرارز کو ماہ نامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا ۔

ذمہ داراسلامی بھائیوں نےانہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار رابط برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ محمد صادق پنہور بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے  زیرِ اہتمام فیصل آباد کے ایگری میڈیسن کی ایک پرائیویٹ کمپنی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں پرائیویٹ ایگری کلچر کمپنی کے آفیسرزاور فیلڈ اسٹاف نے شرکت کی۔

اس موقع پر سرکاری ڈویژن ذمہ دار محمد عمران عطاری نے ’’علم دین سیکھنے کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو غسل کا طریقہ سکھایا۔

بعدازاں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے فیصل آبادزون کے زون منیجر سے ملاقات کی اور انہیں شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈلائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت گزشتہ دنوں میرپور خاص ڈویژن منٹلی میں میٹنگ ہوئی جس میں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں صوبہ سندھ کے ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے تمام اضلاع میں تقرری کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس دوران ذمہ داران نے روزانہ درسِ فیضانِ سنت سمیت دیگر دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں مدرسۃ المدینہ میرپور خاص روڈ کا بھی شیڈول رہا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پچھلے دنوں رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد سلیم عطاری نے حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کاذہن دیا۔اس موقع پر شعبہ ذمہ دار و رکنِ ریجن ملتان ڈاکٹر جمشید اختر سمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: ‫‫ شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت 31 دسمبر 2021ء بروز جمعہ سکھرکی ایک جامع مسجد میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران صوبائی ذمہ دار امید علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کےحوالے سے بتایا اور ہر ماہ دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے 16، 17، 18 جنوری 2022ء کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)