21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ
دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی قافلہ کوثر بی بی مسجد مٹیاری ڈسٹرکٹ حیدرآباد ڈویژن میں
پہنچا جہاں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے مقامی اسلامی بھائیوں کو دینِ اسلام کی چند
ضروری باتیں بتائیں۔
اس دوران مسجد میں اسلامی بھائیوں کی تربیت کے
لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس
میں امیر مدنی قافلہ و یونیورسٹی ذمہ دار
ڈاکٹر عبد الرشید عطاری اور سندھ ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری نے رجب کے فضائل کے حوالے
سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔
بعدازاں شرکائے مدنی قافلہ نے ایک اسلامی بھائی
کے گھر پر بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرے میں شرکت کی اور وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کو کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ:رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)