پچھلے دنوں رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کےصوبہ سندھ ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری نے  دینی کاموں کے سلسلے میں سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی سب کیمپس عمرکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل اور ٹیچرز سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے روانہ یونیورسٹی میں درس ِفیضان شروع کروانے کا ذہن دیا اور وہاں موجود ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور لیکچرارز کو ماہ نامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا ۔

ذمہ داراسلامی بھائیوں نےانہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار رابط برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ محمد صادق پنہور بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے  زیرِ اہتمام فیصل آباد کے ایگری میڈیسن کی ایک پرائیویٹ کمپنی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں پرائیویٹ ایگری کلچر کمپنی کے آفیسرزاور فیلڈ اسٹاف نے شرکت کی۔

اس موقع پر سرکاری ڈویژن ذمہ دار محمد عمران عطاری نے ’’علم دین سیکھنے کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو غسل کا طریقہ سکھایا۔

بعدازاں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے فیصل آبادزون کے زون منیجر سے ملاقات کی اور انہیں شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈلائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت گزشتہ دنوں میرپور خاص ڈویژن منٹلی میں میٹنگ ہوئی جس میں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں صوبہ سندھ کے ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے تمام اضلاع میں تقرری کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس دوران ذمہ داران نے روزانہ درسِ فیضانِ سنت سمیت دیگر دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں مدرسۃ المدینہ میرپور خاص روڈ کا بھی شیڈول رہا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پچھلے دنوں رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد سلیم عطاری نے حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کاذہن دیا۔اس موقع پر شعبہ ذمہ دار و رکنِ ریجن ملتان ڈاکٹر جمشید اختر سمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: ‫‫ شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت 31 دسمبر 2021ء بروز جمعہ سکھرکی ایک جامع مسجد میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران صوبائی ذمہ دار امید علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کےحوالے سے بتایا اور ہر ماہ دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے 16، 17، 18 جنوری 2022ء کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت سکھر ڈویژن ضلع خیرپور میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

اس دوران ریجن ذمہ دار امید علی عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان شعبے کے دینی کام کرنے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہیں 28، 29، 30 جنوری 2022ء کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:امید علی عطاری ریجن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گلشن معمار کراچی میں ایک شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

اس دوران نگران شعبہ ڈاکٹر ناصر عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان صدقے کے فضائل اور فکر آخرت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اپنے بچوں کو دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ بوائز میں داخلہ دلوانے کا ذہن دیا جس پر شخصیات نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عارف عطار ی ریجن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام کیماڑی ڈسٹرک میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں فشریز ایکسپورٹرز سمیت دیگر شخصیا ت نے شرکت کی۔

اس دوران نگران شعبہ ڈاکٹر ناصر عطاری نے’’نماز اور فکر آخرت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں دعا اورصلوٰۃ و سلام کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:عارف عطاری کراچی ریجن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ  کے تحت ذمہ داران نے گوجرانوالہ میں جنجوعہ فارمیسی میں وقار جنجوعہ سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر صادق فارماسسٹ، ڈاکٹر شاہد شکیل اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اور ڈاکٹر احسان الہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو اسٹاک گوجرانوالہ سے بھی ان کے دفتر میں ملاقات کا سلسلہ رہا۔

اس دوران ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئےان کی 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

اسی طرح ذمہ داراسلامی بھائیوں کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں شعبہ حج و عمرہ  کے زیرِ اہتمام ہونے والے کورس میں  حاضری بھی ہوئی۔بعدازاں ڈی سی کالونی میں گوجرانوالہ بورڈ آفس حامد کے گھر پر بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ رہا۔ (رپورٹ: رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین)

رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام 8دسمبر2021ءبروزبدھ رکنِ زون احمد رضا عطاری نےدیگرذمہ داران کےہمراہ صحرائے مدینہ کابینہ اور ملیر کابینہ کادورہ کیا۔

اس دوران انہوں نےویٹرنری ڈاکٹراور ویٹرنری میڈیکل اسٹور فیڈ ڈیری فارم کاوزٹ کیااوروہاں موجود اسلامی بھائیوں کےدرمیان سیکھنےسکھانےکا حلقہ لگایا۔

ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کےتحت منعقدہونےوالےہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاورعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ وزٹ کرنےکی دعوت دی جس پرانہوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

واضح رہے26دسمبر2021ءکوویٹرنری ڈاکٹراور ویٹرنری میڈیکل اسٹور فیڈ ڈیری فارم کےاسلامی بھائیوں کےلئےسنتوں بھرےاجتماع کاانعقادکیاجائےگا۔(رپورٹ: رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


رابطہ برائےایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلےدنوں جتوئی ضلع مظفرگڑھ پنجاب پاکستان میں فارمرز ڈے کاانعقادہواجس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوا سٹاک مظفرگڑھ ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوا سٹاک علی پوراور ڈاکٹرز سمیت بڑے بڑے فارمرز نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ رابطہ برائےایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد ناصر عطاری نے’’ سیرت النبیﷺ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتےہوئےوہاں موجوداسلامی بھائیوں کواپنی زندگی سیرتِ طیبہ کےمطابق گزارنےکی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک (دعوت اسلامی) کےزیر اہتمام بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی مسجد میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں ایگریکلچر اینڈ ویٹرنری فیکلٹی کے اساتذہ اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ”سیرت مصطفٰے ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ رکن ریجن ڈاکٹر جمشید اختر عطاری نے شرکا کو فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ہونے والے آن لائن کورسز کا تعارف پیش کیا اور قرآن پاک سیکھنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: ڈاکٹرجمشید اختر عطاری، کابینہ علی پور زون مظفر گڑھ رکن ریجن ملتان)