19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
فیصل آباد کے ایگری میڈیسن کی ایک پرائیویٹ کمپنی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد
ہوا جس میں پرائیویٹ ایگری کلچر کمپنی کے آفیسرزاور فیلڈ اسٹاف نے شرکت کی۔
اس موقع پر سرکاری ڈویژن ذمہ دار محمد
عمران عطاری نے ’’علم دین سیکھنے کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو غسل کا طریقہ سکھایا۔
بعدازاں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے فیصل
آبادزون کے زون منیجر سے ملاقات کی اور انہیں شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈلائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)