19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں شخصیات کے
درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ
Sat, 8 Jan , 2022
2 years ago
پچھلے دنوں رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو
سٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد سلیم
عطاری نے حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کاتعارف
پیش کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کاذہن دیا۔اس موقع پر
شعبہ ذمہ دار و رکنِ ریجن ملتان ڈاکٹر جمشید اختر سمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)