دعوت اسلامی کی مجلس  ویٹرنری ڈاکٹرز کے تحت پچھلے دنوں رکنِ زون مظفرگڑھ مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز ڈاکٹر محمد بلال عطاری نے علی پور کابینہ کا وزٹ کیا جہاں آپ نے مختلف شخصیات سے ملاقا تیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے راہ خدا میں مال خرچ کرنے کے فضائل سے آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے ساتھ مالی معاونت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ایگریکلچر آفیسر محمد اسداللہ اور ڈاکٹر سعید اختر سے ملاقات کی۔)رپورٹ:ڈاکٹرجمشید اخترکابینہ علی پور زون مظفر گڑھ روکن ریجن ملتان)


دعوت اسلامی کی مجلس  ویٹرنری ڈاکٹرز کے تحت پچھلے دنوں نگران مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز محمد ناصر عطاری نے ڈاکٹر جمشید اختر (رکنِ ریجن ملتان مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز )کے ساتھ مظفرگڑھ زون کا دورہ کیا جہاں آپ نے مدنی مشورے کا اہتمام کیا جس میں مظفرگڑھ زون کے اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔

نگران مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز محمد ناصر عطاری نے ہر ماہ پیشگی و عملی جدول بنانے ، مدنی چینل کے ذریعے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ میں شرکت کرنے جیسے کئی امور پر مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔)رپورٹ:ڈاکٹرجمشید اخترکابینہ علی پور زون مظفر گڑھ روکن ریجن ملتان)


دعوت اسلامی کی مجلس  ویٹرنری ڈاکٹرز کے تحت پچھلے دنوں نگران مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز محمد ناصر عطاری ، اور رکنِ زون مظفرگڑھ ڈاکٹر محمد بلال نے علی پور میں پولٹری فارمر محمد طیّب چوہدری سے ملاقات کی۔

اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے 107شعبہ جات کے ذریعے پوری دنیا میں کی جانے والی خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کیا جس پر محمد طیّب چوہدری نےخدمات دعوت اسلامی کو سراہا اور انگلش اسکولز سسٹم دارالمدینہ بنانے کی نیت کا اظہار کیا ۔)رپورٹ:ڈاکٹرجمشید اخترکابینہ علی پور زون مظفر گڑھ روکن ریجن ملتان)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں علی پور کے نگران محمد آصف عطاری، رکنِ ریجن ملتان مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز ڈاکٹر جمشید اختر اور مدنی عطیات بکس کے ذمہ دار محمد دلشاد رضا عطاری نے تاجران سے ملاقات کی اور انہیں اللہ پاک کی راہ میں خرچ کرنے کے فضائل بتاتے ہوئے دنیا بھر میں 107 شعبہ جات کے ذریعے خدمات دعوت اسلامی کے ساتھ مالی معاونت کرنے کی ترغیب دلائی۔)رپورٹ:ڈاکٹرجمشید اخترکابینہ علی پور زون مظفر گڑھ روکن ریجن ملتان)


رکن ریجن ویٹرنری ڈاکٹرز شیر نواب عطاری نے رکن زون ڈاکٹر محمد اقبال عطاری کے ہمراہ ساہیوال میں10جولائی 2020ء بروزجمعۃ المبارک ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک آفس میں مدنی حلقہ لگایا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر تقریبا 7ویٹرنری آفیسرز نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ڈاکٹرز صاحبان کو ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے دعوت اسلامی کا اشاعتی ادارہ مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ رسائل تحفے میں دیئے۔

دوسری جانب نور شاہ میں ویٹرنری آفیسرز سے ملاقات و مدنی حلقہ لگایا گیا اور تحائف دیے گئے،ویٹرنری سٹورز مالکان کو نیکی کی دعوت، مدنی حلقہ اور صدقہ باکس رکھنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر کچھ ویٹرنری سٹورز مالکان نے صدقہ باکس رکھنے کی نیت فرمائی۔(رپورٹ:محمد شیر نواب عطاری رکن فیصل آباد ریجن ویٹرنری ڈاکٹرز ڈیپارٹمنٹ)


مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز ملتان ریجن کے ذمہ دار ڈاکٹر جمشید اختر نے پچھلے دنوں  ذمہ داران دعوت اسلامی کے ہمراہ سابق چیرمین ملک حبیب الرحمان سے ملاقات کی اور انہیں والد صاحب کے ایصال ثواب کے لئے مدرسۃ المدینہ بنوانے کا ذہن دیا جس پر شخصیت نے مدرسۃ المدینہ بنانے کی نیت کااظہار کرتے ہوئے ہاتھوں ہاتھ اس جگہ کا وزٹ بھی کیا جس جگہ مدرسۃ المدینہ کا قیام کیا جائے گا۔

دوسری جانب مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز ملتان ریجن کے تحت مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے ذمہ داران کا اطراف گاؤں میں ایک دن کے مدنی قافلہ میں سفر ہوا جس میں نیکی کی دعوت ،مدنی حلقہ ،مسجد میں بیان وغیرہ کا سلسلہ ہوا۔(رپورٹ:ڈاکٹرجمشید اخترکابینہ علی پور زون مظفر گڑھ روکن ریجن ملتان)


دعوت اسلامی   کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کےتحت پچھلے دنوں مختلف شہروں (گوجرانولہ،سرگودھا،ملتان،جھنگ،علی پور، لیہ،لودھراں،بہاولپور)سے تشریف لائے ہوئے دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عزیز الرحمان کے چھوٹے بھائی کی وفات پر ان کے آبائی گاؤں بھنبھو سندیلہ تحصیل جتوئی میں گھر جا کر اظہار تعزیت کی اور ایصال ثواب و دعائے مغفرت کا اہتمام کیا ۔(رپورٹ:ڈاکٹرجمشید اخترکابینہ علی پور زون مظفر گڑھ روکن ریجن ملتان)


گزشتہ روز دعوت اسلامی کی مجلس ویٹرنری کے نگران نے ویٹرنری آفیسرز،ڈپٹی ڈائریکٹرلا ئو اسٹاک، ویٹرنری اسٹورز مالکان، پولٹری فارمرز سے ملاقاتیں کیں اور  مدنی حلقے لگائے جس میں نگران مجلس نےدعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف آن لائن کورسز کر نے کی نیتیں کرواتے ہوئے موجودہ صورت حال میں دعوت اسلامی کا اہم کردار اور لوگوں کی مدد کے حوالے سے آگاہی دی جبکہ دوسری جانب نگران مجلس نے حاضرین کو مدنی عطیات کی ترغیب دلاتے ہوئے ہاتھوں ہاتھ مدنی عطیات جمع کیئے اور حاضرین کو ہر ماہ مدنی عطیات دینے کی نیت کروائی۔( رپورٹر۔ شیرنواب عطاری ویٹرنری ڈاکٹرز ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد ریجن)


گزشتہ روز  دعوت اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک جلالپور پیر والا کے آفس میں نگرانِ مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز ناصر مدنی نے ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے مدنی حلقہ لگایااور وہاں موجود اسٹاف کو نیکی کی دعوت دی جبکہ دوسری جانب ویٹرنری ڈاکٹرزکے نگرانِ مجلس ناصر مدنی اور رکن ریجن ملتان ویٹرنری ڈاکٹرزڈاکٹرجمشید عطاری نے ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک بہاولپور ڈویژن عامر بخاری سے ملاقات کی اور خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہا ۔

مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سٹی فارمیسی بہاولپور ڈاکٹر سہیل اور ویٹرنری میڈیسن کا بزنس کرنے والوں اور میڈیکل لیب لیبارٹریز کے نوجوانوں کو بھی نیکی کی دعوت پیش کی ۔(رپورٹر۔ ڈاکٹر جمشید عطاری رکن ریجن ملتان مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے تحت 14مارچ2020ء بروز جمعرات  نگران مجلس پاکستان محمد ناصر عطاری نے کراچی ریجن میں پاک لینڈ سلیج اینڈ فیڈ کے اونر ڈاکٹر عمران سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور مدنی حلقہ لگایاجس میں بقائی یونیورسٹی ویٹرنری اینڈ سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر لطیف بھی شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ عبدالجبار قادری کے ڈیری فارم پر عصر کی نماز کے بعد مدنی حلقہ لگایا جس میں زندگی اسلام کے اصولوں پر گزارنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد عارف عطاری، مجلس وٹرنری ڈاکٹر کراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے تحت نگران مجلس ڈاکٹر محمد ناصر عطاری نے ریجن ذمہ دار اور رکن زون کے ہمراہ سرگودھا میں نگران سرگودھا زون محمد عادل عطاری سے مدنی کاموں کے حوالے سے مشاورت کی جس میں سرگودھا میں مجلس ویٹرنری کے تحت اجتماع کے انعقاد کے سے متعلق بات چیت ہوئی جبکہ ذمہ داران نےڈاکٹر محمد نعمان اختر عطاری، ڈاکٹر ساجد حسین، ڈاکٹر شوکت اقبال ، ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈاکٹر سرفراز پولٹری فارمر، سید آصف علی شاہ( ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک تحصیل شاہ پور) ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل سرگودھا ، ویٹرنری میڈیکل اسٹورز مالکان اور ڈیری فارم اونر سے ملاقات ہوئی دورانِ ملاقات مجلس کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور ویٹرنری اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا جس پر شخصیات نے اجتماع میں شرکت کرنے اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی بکنگ کروانے کی نیت کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے تحت 29فروری2020ء بروز ہفتہ  احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور میں مدنی حلقے کی ترکیب بنی۔ مدنی حلقے میں پیرا ویٹ اسٹاف (ویٹرنری ڈاکٹرز کے اسسٹنٹ)نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر جمشید اختر مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز رکنِ ریجن ملتان نے ماہِ رجب المرجب کی فضیلت سے متعلق بیان کرتے ہوئے کہا کہ رجب المرجب اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں روزے رکھنے اور عمرہ کرنے کی بہت فضیلت ہے۔