دعوتِ اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے تحت 29فروری2020ء بروز ہفتہ  احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور میں مدنی حلقے کی ترکیب بنی۔ مدنی حلقے میں پیرا ویٹ اسٹاف (ویٹرنری ڈاکٹرز کے اسسٹنٹ)نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر جمشید اختر مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز رکنِ ریجن ملتان نے ماہِ رجب المرجب کی فضیلت سے متعلق بیان کرتے ہوئے کہا کہ رجب المرجب اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں روزے رکھنے اور عمرہ کرنے کی بہت فضیلت ہے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کت تحت 27فروری2020ء بروز جمعرات علی پور ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ میں قاضی محمد اکرم(سول انجینئر و آرکیٹیکچر) کے گھر پر اجتماع خواجہ غریب نواز کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں مقامی عاشقانِ رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ ریجن ملتان ڈاکٹر جمشید اختر نے سیرتِ خواجہ غریب نواز کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا عرس مبارک منانے کا مقصد ہے کہ ہم ان کی سیرت و اقوال پر عمل کریں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے تحت 14فروری2020ء بروز جمعۃالمبارک ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس جلال پور پیر والا ضلع ملتان میں  مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں ویٹرنری ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ ریجن ملتان مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز نے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالہ فیضانِ جمعہ سے درس دیا۔


مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے تحت فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ  


دعوت اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹر کے تحت 29دسمبر2019ء کومظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں شیخ عمران (بزنس مین ) کی رہائش گاہ پر مدنی حلقہ ہوا جس میں مختلف تاجران اور ڈیری فارمرز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکنِ ریجن مجلس ویٹرنری ڈاکٹر نے ”نیو ایئر نائٹ کیسے منانا چاہیئے؟“کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اس رات گناہوں سےبچنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: ڈاکٹر محمد احمد ضیاء عطاری، شعبہ کارکردگی ذمّہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے تحت 25 دسمبر2019 ء بدھ کو حیدرآباد ریجن میں نگرانِ مجلس نے ریجن ذمہ دار کے ہمراہ ویٹرنری سرورز والوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور حیدرآباد کی بھینس کالونی میں مختلف میڈیکل اسٹورز مالکان اور وہاں کے رہائشی اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں بھی نیکی کی دعوت کی پیش کی جبکہ مدنی مرکزفیضانِ مدینہ حیدرآباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ریجن میں ویٹرنری ڈاکٹرز مجلس کے تحت ذمہ داران کے تقرر پر غور کیا گیا اور اس کام کیلئے لائحہ عمل طے کیا۔(ڈاکٹر محمد احمد ضیاء عطاری ، شعبہ کارکردگی ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے تحت 23 دسمبر2019 ء بروز پیر شریف کو راولپنڈی میں واقع ”پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی“ میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔ جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسرز، لیکچرارز اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پررکنِ شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی نے میلادِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے مختلف مدنی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکانے مدنی کاموں میں شرکت کی نیتیں کیں۔(ڈاکٹر محمد احمد ضیاء عطاری ، شعبہ کارکردگی ذمہ دار)


23 دسمبر 2019ء بروز پیر شریف کو نگرانِ ویٹرنری ڈاکٹرز مجلس نے کراچی  میں ڈائریکٹوریٹ آف پولٹری ریسرچ اینڈ پروڈکشن سندھ کا وزٹ فرمایا۔ وزٹ کے دوران انہوں نے تین ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ایک ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات نگرانِ مجلس نے دعوتِ اسلامی کے مختلف مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا اور بالخصوص ویٹرنری ڈاکٹرز مجلس کے مدنی کاموں کے بارے میں بتایا نیز انہوں نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹر کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرےمیں شرکت کی دعوت پیش کی جسےانہوں نے قبول کر لیا جبکہ نگرانِ مجلس نے کراچی میں ایک کیٹل فارم کا وزٹ بھی کیا اور وہاں کے ملازمین سے ملاقاتیں کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی جبکہ کیٹل فارم میں واقع جائے نماز کے امام صاحب سے ملاقات کی اور انہیں جائے نماز میں مدرستہ المدینہ بالغان لگانے اور باقاعدگی سے مدنی دورہ کرنے کا ذہن دیا، جس پر انہوں نے لبیک کہتے ہوئے بھرپور نیت کی۔(۔(ڈاکٹر محمد احمد ضیاء عطاری ، شعبہ کارکردگی ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس  ویٹرنری ڈاکٹرز کے تحت 23 دسمبر 2019ء بروز پیر شریف بفلو ریسرچ انسٹیٹیوٹ پتوکی، کی جامع مسجد نوری میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے لائیو سٹاک اسسٹنٹ ڈپلومہ کے طلباء نے شرکت کی۔اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مسافر کی نماز سے متعلق احکامات بیان فرمائےاور طلبہ کو نمازوں کی پابندی کرنےکا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد احمد ضیاء عطاری، شعبہ کارکردگی ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے تحت20دسمبر2019 ء بروزجمعۃالمبارک مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں وہاں کی سیاسی اور سماجی شخصیات (سردار یونس خان جتوئی، شیخ امجد قریشی)کے گھر پر مدنی حلقےکا اہتمام ہوا۔ اس موقع پر رکنِ ریجن اسلامی بھائی نے شرکائے حلقہ کواپنے بچوں کو دینِ اسلام کی ابتدائی تعلیم اورسنت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا عملی پریکٹیکل سمجھانے کیلئے مدنی چینل پرنشر ہونے والے تربیتی موضاعات پر مشتمل کارٹونز کے بارے میں آگاہی دی جوکہ بچوں کے لئےدلچسپی اور سنت کے مطابق تربیت کا بہترین ذریعہ ہے نیز کمسن بچوں کو ابتداء سے ہی اسلام کے مطابق زندگی گزارنے ،سنتیں سکھانے اوربچوں کو بات بات میں ہی اچھائی کا درس دینے کا بہتریں ذریعہ ہے۔لہٰذا والدین کو چاہیئے کےبچوں کو مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائیں۔(ڈاکٹر محمد احمد ضیاء عطاری، شعبہ کارکردگی ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹر  کے تحت 9دسمبر2019ء کو پنجاب کے علاقےعلی پور کی ایک مسجد میں اجتماع غوثیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔رکنِ ریجن ملتان نے ”سیرتِ غوث الاعظم“کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکاکو ایک ماہ کے اجتماع قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: ڈاکٹر محمد احمد ضیاء عطاری، شعبہ کارکردگی ذمّہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز مجلس کے تحت8 دسمبر 2019 ء بروز اتوار کو صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑہ میں کانفرنس کال پر مدنی مشورہ کا سلسلہ ہوا۔ جس میں نگران مجلس نے جدول و جائزہ مجلس کے ساتھ ایک ذمہ دار اسلامی بھائی کا  کانفرنس کال پر مدنی مشورہ فرمایا۔ جس میں نگرانِ مجلس نے ایک اسلامی بھائی کو لاہور ریجن کی شمالی اور جنوبی زون کی ذمہ داری لینے کے حوالے سے ذہن دیا جس پر انہوں نے لبیک کہانیز نگرانِ مجلس نے لاہور میں مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مقرر کردہ اسلامی بھائی کا جدول بھی بنایا۔(رپورٹ:ڈاکٹر محمد احمد ضیاء عطاری، شعبہ کارکردگی ذمہ دار)