دعوتِ اسلامی کی  مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے تحت17نومبر2019ء کو ذمہ داران نے رکنِ ملتان ریجن کے ہمراہ آڈٹ آفیسر محکمہ اوقاف ملتان ساجد ظفر بوسن سے ملاقات کی اور انہیں جامعۃ المدینہ علی پور کا وزٹ کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دنیا بھر میں ہونے والے کامو ں سے متعلق بریف کیا جبکہ 24نومبر2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں ذمہ داران نے انہیں امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف”فیضانِ نماز “ تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ،محمد احمد ضیاء عطاری،شعبہ کارکردگی ذمہ دار)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے تحت  ملتان میں واقع بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ویٹرنری ڈاکٹرز اور ایگریکلچر والوں نے شرکت کی۔ نگران ملتان زون نے ”سیرت النبی ﷺ“کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،ڈاکٹر محمد احمد ضیاء عطاری،شعبہ کارکردگی ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی  کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹر ز کے تحت کراچی کے علاقہ سپر ہائی وے پر واقع میمن کیٹل اینڈ ڈیری کالونی کے ایک فارم پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن ذمہ دار نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفرکرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ، عارف عطاری، مجلس ویٹرنری ڈاکٹر ز)


دعوتِ اسلامی  کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے تحت 28 اکتوبر 2019ءبروز پیر شریف کو مظفر گڑھ جتوئی میں ریجنل سطح کے ذمہ داران کا کانفرنس کال پر مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز نے ربیع النور شریف میں میلاد اجتماعات اور 24 نومبر2019ء بروز اتوار کو ہونے والی ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کرنے کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ،محمد احمد ضیاء عطاری،شعبہ کارکردگی ذمہ دار مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز)


22اکتوبر 2019ء کودعوت اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ رکنِ عالم کالونی ملتان میں سنّتوں بھرااجتماع ہوا۔ جس میں ویٹرنری ڈاکٹرز، چکس کمپنیز، فیڈ ملز،  ونڈا کمپنیز، میڈیسن کمپنیز کے مالکان اور ملازمین سمیت ڈیری فارمرز اور پولٹری فارمرز ایگریکلچر فارمرز نے بھی شرکت کی۔اراکینِ شوریٰ حاجی محمد فضیل عطاری اور قاری محمد سلیم عطاری نے ” نیک بننےکے طریقے“کےموضوع پرسنّتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماع کے اختتام پر لنگرِ رضویہ کا بھی اہتمام کیاگیا۔(رپورٹ: ڈاکٹر جمشید اختر ،رکنِ ریجن مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے تحت  پچھلے دنوں ذمہ داران نے ریجن ذمہ دار کے ہمراہ سپر ہائی وے گڈاپ زون میں چوک درس دیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کےتحت کراچی ریجن گڈاپ زون بحریہ ٹاؤن کابینہ میں یوم تعطیل اعتکاف  کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اور حلقہ نگران نے عاشقانِ رسول کے ہمراہ چوک درس دیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول کی نیکی کی دعوت پیش کی گئی۔ بعد ازاں نمازِ مغرب کے بعد سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ بھی ہوا۔ (رپورٹ،محمد عارف عطاری مجلس ویٹرنری ڈاکٹرزکراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  ویٹرنری ڈاکٹر کے تحت 13اکتوبر2019ء کو ذمہ داران نےکراچی ریجن ملیر کابینہ میں ذمہ داران نے نگرانِ زون کے ہمراہ مدنی دورہ کیا۔ نگرانِ زون نے میڈیکل ویٹرنری اسٹور و ڈیری فارمز کے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔(رپورٹ،محمد عارف عطاری، مجلس ویٹرنری ڈاکٹرکراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  ویٹرنری ڈاکٹر کے تحت 13اکتوبر2019ء کو ذمہ داران نے نگران زون مجلس ویٹرنری ڈاکٹر کے ہمراہ مختلف باڑوں کامدنی دورہ کیا اور اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت ذہن دیا۔(رپورٹ،محمد عارف عطاری، مجلس ویٹرنری ڈاکٹرکراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے تحت  ملتان کے علاقے انڈسٹریل اسٹیٹ میں 13اکتوبر2019ء کو علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں ذمّہ داران نے رکنِ ریجن ملتان کے ہمراہ مختلف میڈیسن، فرٹیلائزرز، فیڈ، لائیو سٹاک، پولٹری اور زراعت کے شعبے سے وابستہ عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت 22 اکتوبر 2019ءبروز منگل کو شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں ہونے والے ویٹرنری ڈاکٹرز اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ (رپورٹ،ڈاکٹر محمد احمد ضیاء عطاری، کارکردگی ذمہ دار مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  ویٹرنری ڈاکٹرز کے تحت 11 اکتوبر2019ء کو کراچی ریجن گڈاپ زون میں علاقائی دورہ اور مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں اور مزدوروں نے شرکت کی۔ ریجن ذمّہ دار نے نماز کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد عارف عطاری،ریجن ذمہ دار مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے تحت9 اکتوبر2019ء بروز بدھ کو پنجاب کے شہر جلالپور بھٹیاں میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذراعت سے وابستہ شخصیات، ویٹرنری میڈیکل اسٹور اور ویٹرنری اسپتال میں ڈاکٹرز نے شرکت کی۔  رکن زون نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات اور مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کا تعارف پیش کیا۔ علاوہ ازیں انہیں 11 اکتوبر2019ء سے مدنی مرکز فیضان مدینہ جلالپور بھٹیاں میں ہونے والے فیضان نماز کورس میں شرکت کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،غلام حسن عطاری رکن زون مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز مجلس گجرانوالہ)