سیاسی و سماجی شخصیات سردار یونس خان جتوئی اور
شیخ امجد قریشی کے گھر مدنی حلقےکا اہتمام
دعوت اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے
تحت20دسمبر2019 ء بروزجمعۃالمبارک مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں وہاں کی سیاسی اور سماجی شخصیات (سردار یونس خان جتوئی، شیخ امجد قریشی)کے گھر پر مدنی حلقےکا اہتمام ہوا۔ اس موقع پر
رکنِ ریجن اسلامی بھائی نے شرکائے حلقہ کواپنے بچوں کو دینِ اسلام کی ابتدائی تعلیم
اورسنت رسول صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا
عملی پریکٹیکل سمجھانے کیلئے مدنی چینل پرنشر ہونے والے تربیتی موضاعات پر مشتمل
کارٹونز کے بارے میں آگاہی دی جوکہ بچوں کے لئےدلچسپی اور سنت کے مطابق تربیت کا
بہترین ذریعہ ہے نیز کمسن بچوں کو ابتداء سے ہی اسلام کے مطابق زندگی گزارنے ،سنتیں
سکھانے اوربچوں کو بات بات میں ہی اچھائی
کا درس دینے کا بہتریں ذریعہ ہے۔لہٰذا والدین کو چاہیئے کےبچوں کو مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائیں۔(ڈاکٹر محمد احمد ضیاء عطاری، شعبہ کارکردگی ذمہ
دار)