18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے تحت 23 دسمبر2019 ء بروز پیر
شریف کو راولپنڈی میں واقع ”پیر مہر علی
شاہ بارانی یونیورسٹی“ میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔ جس میں یونیورسٹی کے وائس
چانسلر، پروفیسرز، لیکچرارز اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پررکنِ شوریٰ حاجی اسد
عطاری مدنی نے میلادِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے
مختلف مدنی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکانے مدنی کاموں میں شرکت کی نیتیں
کیں۔(ڈاکٹر محمد احمد ضیاء عطاری ،
شعبہ کارکردگی ذمہ دار)