نگرانِ مجلس ویٹرنری ڈاکٹرزناصر مدنی نے ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے مدنی حلقہ
لگایا
گزشتہ
روز دعوت اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز
کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک جلالپور پیر والا کے آفس میں نگرانِ مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز ناصر مدنی
نے ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے مدنی حلقہ لگایااور وہاں موجود اسٹاف کو نیکی کی دعوت دی جبکہ دوسری
جانب ویٹرنری ڈاکٹرزکے نگرانِ مجلس ناصر مدنی اور رکن ریجن ملتان ویٹرنری ڈاکٹرزڈاکٹرجمشید عطاری نے ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک بہاولپور ڈویژن
عامر بخاری سے ملاقات کی اور خدمات دعوت
اسلامی سے آگاہ کرتے ہوئے دعوت اسلامی
کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہا ۔
مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سٹی فارمیسی بہاولپور ڈاکٹر سہیل اور ویٹرنری میڈیسن کا بزنس کرنے والوں اور میڈیکل لیب لیبارٹریز کے نوجوانوں کو بھی نیکی کی دعوت پیش کی ۔(رپورٹر۔ ڈاکٹر جمشید عطاری رکن ریجن ملتان مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز)