21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ روز دعوت اسلامی کی مجلس ویٹرنری کے نگران
نے ویٹرنری آفیسرز،ڈپٹی ڈائریکٹرلا ئو اسٹاک، ویٹرنری اسٹورز مالکان، پولٹری
فارمرز سے ملاقاتیں کیں اور مدنی
حلقے لگائے جس میں نگران مجلس نےدعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف آن لائن کورسز کر نے کی نیتیں
کرواتے ہوئے موجودہ صورت حال میں دعوت
اسلامی کا اہم کردار اور لوگوں کی مدد کے
حوالے سے آگاہی دی جبکہ دوسری جانب نگران
مجلس نے حاضرین کو مدنی عطیات کی ترغیب دلاتے
ہوئے ہاتھوں ہاتھ مدنی عطیات جمع کیئے اور حاضرین کو ہر ماہ مدنی عطیات دینے کی نیت کروائی۔( رپورٹر۔ شیرنواب عطاری ویٹرنری
ڈاکٹرز ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد ریجن)