18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ
برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے زیر اہتمام علی پور میں مدنی حلقہ ہوا جس
میں ڈاکٹر سلیم لغاری (ڈپٹی
ڈائیریکٹر لائیو اسٹاک جتوئی)،
ڈاکٹر منیر اختر (ڈپٹی ڈائیریکٹر
لائیو اسٹاک علی پور)، سعیداختر (ویٹرنری آفیسر لیاقت پور)، ڈاکٹر محمد بلال (ویٹرنری آفیسر خیر پور)، چوہدری طیب (پولٹری فارمر)، ڈاکٹر
جمشید اختر (رکنِ ریجن ملتان) نے شرکت کی۔
نگران مجلس ناصر عطاری مدنی نے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی کتاب ”نماز کے احکام“ سے وضو کے فرائض
اور مسائل بیان کیا۔ نگران مجلس نے شرکا کو تحائف بھی دیا۔