19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت
صوبۂ پنجاب کے ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے اہم ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ضلعی
ذمہ داران کی تقرری کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس کے علاوہ صوبۂ پنجاب میں منعقد ہونے والے
سنتوں بھرے اجتماع میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری کے بیانات میں شرکت کرنے اور اس کی تیاریوں کے متعلق اہم نکات پر
تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: ڈاکٹرجمشید اخترکابینہ علی پور زون مظفر گڑھ رکن
ریجن ملتان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)